انکولہ میں نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کا اہم اجلاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th October 2017, 7:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انکولہ، 4اکتوبر (ایس او نیوز) نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کا ایک اہم اجلاس انکولہ میں منعقدہوا جس میں فورم کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔ پورے ضلع شمالی کینرا کے نمائندوں پر مشتمل اس فورم کی رفتار کار اس میعاد میں کچھ سست ہوجانے اور عہدیداروں کی طرف سے بر موقع مناسب اقدامات نہ کیے جانے کی شکایت سامنے آئی ۔ 

اجلاس کی صدارت فورم کے جواں سال قائد جناب امتیاز شیخ نے کی ۔ انہوں نے ضلع کے نمائندوں اور تعلقہ کمیٹیوں کے ذمہ داران کی طرف سے آپسی رابطہ نہ ہونے اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے میں دلچسپی نہ دکھانے کی بات کہی۔ صدر صاحب نے کہا کہ ضلع کے کسی بھی کونے سے تعلقہ کمیٹی اور انتظامیہ کے اراکین ان سے رابطہ کریں گے تو وہ ہر طرح سے تعاون کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔لہٰذا اس بات پر زور دیا گیا کہ فوری طور پر ہرتعلقہ میں نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کے دفاتر یا رابطہ مراکز قائم کیے جائیں۔جہاں سے اس علاقے کے مسلمانوں اور طلبہ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

فورم کے سیکریٹری جناب محسن قاضی نے کچھ رکاوٹوں اور مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میعاد میں وہ مستعدی کے ساتھ کام انجام دینے اور فورم کو متحرک رکھنے میں پوری طرح کامیاب نہیں رہے۔ انہوں نے نئے عزم و حوصلے کے ساتھ انتظامیہ کے تعاون اور اشتراک سے فورم کو متحرک اور فعال بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کا وعدہ کیا۔ اور جلد ہی فورم کا انتظامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس میں نئی منصوبہ بندی کے ساتھ فورم کی اگلی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کرنے کی بات کہی۔اس اجلاس میں فورم کے فاونڈر ممبرس اور انتظامیہ اراکین کی کثیر تعداد موجودتھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - اننت کمار ہیگڑے کا بیرون ملک سفر؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔