اترکینرا پارلیمانی حلقہ میں 23/اپریل کو ہوں گے انتخابات : رائے دہندگان کی جملہ تعداد میں 83،477ووٹروں کا اضافہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th March 2019, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11؍مارچ (ایس او نیوز) اترکینرا لوک سبھا پارلیمانی حلقہ میں بروز منگل  23اپریل کو لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔اس  اعلان ساتھ ہی ضلع میں سیاست گرما گئی ہے، اترکنڑا ضلع کے 6اور بیلگام کے 2ودھان سبھا حلقوں پرمشتمل اترکینرا پارلیمانی حلقہ میں تجسس پایا جارہاہے کہ  بی جے پی امیدوار اننت کمار ہیگڈے کا مخالف امیدوار کون ہوگا۔ کیا کانگریس اپنا اُمیدوار اُتارے گی یا پھر جنتادل (ایس ) کی جانب سے  کسی اُمیدوار کو اُتارا جائے گا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 8 ودھان سبھا حلقوں کے 15،34،036رائے دہندگان امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ الیکشن میں 14،50،559 ووٹروں  نے  ووٹنگ کی تھی اس مرتبہ 83،477 ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ اسی طرح 2014کے الیکشن میں 1863 پولنگ بوتھ تھے اس مرتبہ ان کی تعداد بڑھ کر  1922ہوگئی ہے۔ ویسے دیکھا جائے تو اس حلقے نے شروع سے ہی تعجب خیز نتائج دیتا رہاہے، بڑے بڑے مہان نیتا منہ کی کھائے ہیں، حلقہ کے ووٹروں نے  چند ایک بار پارٹی کو ووٹ دیا ہے تو کچھ مرتبہ شخصیات کو ووٹ دیا ہے۔ حالیہ کچھ انتخابات میں ہندوتوا، مودی لہر ،قومیت وغیرہ حاوی رہے ہیں۔

حلقہ سے سابق وزیرا علیٰ رام کرشنا ہیگڈے ، دنیکر دیسائی ،آر وی دیشپانڈے ، شیورام کارنت، اننت ناگ اور  مارگریٹ آلوا نے  ایک  ایک مرتبہ جیت درج کرچکے ہیں  تو  دو دو مرتبہ شکست بھی کھائے  ہیں۔ کانگریس سے جوکیم آلوا 3مرتبہ، دیورائے نائک 4مرتبہ ، اننت کمار ہیگڈے 5مرتبہ جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے  ہیں۔ اب 6ویں بار پھر ایک بار اننت کمار ہیگڈے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

پارلیمانی حلقہ  کے 8ودھان سبھا حلقوں میں سے 5بی جےپی( کاروار، کمٹہ، بھٹکل ، سرسی اور کتور)، تین کانگریس ( ہلیال ، یلاپور اور خانہ پور) کے ارکان اسمبلی ہیں۔ حالیہ ایم پی اننت کمارہیگڈے قومیت کےساتھ مودی لہر پر اپنا داؤ چلارہے ہیں۔

ودھان سبھا انتخابات کے دوران کمٹہ میں سورج نائک سونی ٹکٹ نہ  ملنے کی وجہ سے باغی امیدوارکے طورپر میدان میں تھے تو بھٹکل میں جے ڈی نائک کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔حلقے کے   اکثریت والے  نامدھاری طبقہ سے کوئی ان کے خلاف میدان میں اترتاہے تو سخت مقابلے کی توقع جتائی جارہی ہے۔

ظاہری طورپر بی جے پی امیدوار اننت کمار ہیگڈے بہت مضبوط نظر آرہے ہیں، اندرونی کیفیت  کا اندازا پارٹی والے ہی بتا سکتے ہیں۔ کانگریس میں امیدوار کو لے کر کوئی خاص ہلچل نہیں ہے، پارٹی کے ریاستی لیڈران کا ماننا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے کو شکست دینے کےلئے آر وی دیش  پانڈے ایک مضبوط  امیدوار ہیں، مگر سننے میں آرہا ہے کہ وہ نہ خود انتخابات میں کھڑے ہونے میں دلچسپی دکھا رہے  ہیں بلکہ  کانگریس کی طرف سے وہ کسی بھی اُمیدوار کو کھڑا کرنے کے بجائے جنتادل (ایس ) کو حمایت دینے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ریاست میں مخلوط حکومت ہونے کی وجہ سے اور کانگریس اور جے ڈی ایس مل کر انتخابات لڑنے کی وجہ سے  اس حلقہ کو جے ڈی ایس کی فہرست میں رکھنے کا تقریبا فیصلہ ہوچکا ہے، اور ریاستی لیڈران کی طرف سے آنند اسنوٹیکر کو امیدوار بنانےکی بات کہی جارہی ہے۔ اگلے دودنوں میں مطلع پوری طرح صاف ہونے کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...