وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار کا اعلان نہ ہونے کی کانگریس کی انتخابی امید پر کوئی اثر نہیں ہوگا: جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 10:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک ریاستی کانگریس نے آج یہاں کہا کہ اسمبلی انتخابوں سے پہلے ریاست میں وزیر اعلیٰ عہدہ کے امید وار کے نام کا اعلان نہیں کئے جانے سے پارٹی کی امیدوں پر اس کاکوئی اثرنہیں پڑے گا۔کیونکہ یہ کانگریس کی روایت میں نہیں ہے اور دیوراج ارسے کے دور میں بھی وزیر اعلیٰ کے امیدوارکے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ کرناٹک ریاستی کانگریس کے چیئرمین جی پرمیشور نے کہاکہ کرناٹک میں کانگریس نے کبھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ کانگریس کے اہم لیڈردیوراج ارسے کے وقت میں بھی ایسا نہیں کیا گیا تھا ۔ہم انتخابوں سے پہلے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان کبھی نہیں کرتے ہیں۔ غورطلب ہے کہ کرناٹک میں اگلے سال انتخابات ہونا ہے اور بھارتی جنتا پارٹی نے پہلے ہی ریاستی چیئرمین بی ایس یدیورپاکو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار اعلان کر دیا ہے۔ پرمیشور نے کہا کہ کرناٹک میں یہ ایک روایت ہو سکتی ہے لیکن امرندر سنگھ اور ویربھدر سنگھ میں ہوسکتے ہیں۔پنجاب اورہماچل پردیش انتخابوں سے پہلی ان دونوں کا نام وزیر اعلیٰ کے امید کے اعلان کیا جا چکا تھا۔ایک سوال کے جواب میں پرمیشور نے کہا کہ پارٹی اعلیٰ کمان کے سدھرمیا کی قیادت میں کرناٹک اسمبلی انتخابات لڑے جانے کے اعلان سے وہ پارٹی میں الگ تھلگ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...