ہوسپیٹ کے رکن اسمبلی آنند سنگھ کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 12:32 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 14؍مارچ(ایس او نیوز) خام دھات کی غیرقانونی منتقلی اور کارکن کنی معاملہ سے متعلق وجئے نگر(ہوسپیٹ)کے رکن اسمبلی آنندسنگھ کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیاگیاہے۔ عوامی نمائندوں کے خلاف کریمنل مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے غیرضمانتی وارنٹ جاری کیاہے۔ بروز چہارشنبہ اس معاملہ کے اہم ملزمین جناردھن ریڈی، دست راست علی خان، ناگیندرا اور سریش بابو شنوائی کے لئے عدالت آئے ہوئے تھے۔ آنند سنگھ غیرحاضررہے، سماعت کے وقت آنند سنگھ کے وکیل نے اپنے موکل کو ذاتی طورپر حاضرہونے سے رعایت دینے کی عرضی داخل کی ہے، ریسارٹ میں ہوئے جھگڑے کی وجہ سے وہ زخمی ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس لئے آنند سنگھ کو حاضرہونے سے رعایت دی جائے۔ اس کی عرضی کے ساتھ وکیل نے اسپتال کی دستاویزات بھی پیش کیں۔ لیکن آنند سنگھ حملہ کا شکار ہونے سے پہلے بھی عدالت میں حاضرنہیں ہوئے تھے ،جج نے آنند سنگھ کے سابق رویہ پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ اس وقت عدم حاضری کی کیاوجہ تھی؟ یہ کہتے ہوئے غیرضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت دی

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...