شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم تین پاکستانی باشندے گرفتار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th May 2017, 3:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:25/مئی(ایس او نیوز) شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم تین پاکستانی باشندوں کو مشتبہ حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ کمار سوامی لے آؤٹ میں روپوش پاکستانی خواتین قاصبہ شمس الدین، کرن غلام علی اور محمد شاہد کو گرفتار کرکے پولیس ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔پولیس کمشنر پروین سود نے آج یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے قطر، قطر سے مسقط اور مسقط سے نیپال کے کھٹمنڈوتک پہنچنے کے بعد پٹنہ کے ذریعہ یہ تینوں بنگلور پہنچے تھے، پچھلے 9ماہ سے یہ بنگلو رمیں مقیم ہیں، ان کے ساتھ کیرلا کا ایک باشندہ محمد شہاب بھی مقیم تھا۔ بتایاجاتاہے کہ شہاب کی بہن کا نکاح سمیر نامی ایک شخص سے ہوا ہے۔یہاں آکر ٹھہرنے کے بعد ان لوگوں نے انتخابی شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ بھی بنوالیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ شہاب نے قاصبہ کی بہن سے نکاح کیاتھا اور نیپال کے ذریعہ اسے بنگلور لانے میں مدد کی تھی۔ پولیس ان کی گرفتاری کے بعد بنگلور میں ان کے مقیم رہنے کی وجہ کے بارے میں سختی سے تحقیقات کررہی ہے۔ان کے بارے میں معلومات یکجا کرنے کیلئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ان کے پاس سے ایک لیاپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...