وزیراعلیٰ کمار سوامی کے یوٹرن سے سیاسی حلقوں میں ہلچل لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس جے ڈی ایس اتحاد ٹوٹ جائے گا؟ کمار سوامی لوک سبھا انتخابات تک ہی مخلوط حکومت کے وزیراعلیٰ ہوں گے؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th June 2018, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو16؍جون (ایس او نیوز) ’’اگلے ایک سال تک مجھے کوئی ہاتھ نہیں لگاسکتا۔ اگلے لوک سبھا انتخابات تک میں ہی وزیراعلیٰ ہوں‘‘ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو اچانک اس طرح کا بیان دینے کی نوبت کیوں پیش آگئی ہے۔ مخلوط حکومت میں ساجھیدار کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان اندرونی اختلافات تو شروع نہیں ہوگئے؟ کمار سوامی کے اچانک اس طرح کے بیان سے کئی شک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ شہر میں آج منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمار سوامی کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہ ملنے پر کانگریس اور جے ڈی ایس نے مل کر مخلوط حکومت بنائی تھی اس دوران خود کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے اعلان کیاکہ آئندہ 5؍سال کمار سوامی ہی مخلوط حکومت کی قیادت کریں گے لیکن آج کمار سوامی کے اچانک اس یوٹرن پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ کیا واقعی کمار سوامی لوک سبھا انتخابات تک ہی مخلوط حکومت کے وزیراعلیٰ ہوں گے؟کمار سوامی کے اچانک اس بیان سے کئی سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ کیا کمار سوامی کو ابھی سے یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ انہیں لوک سبھاا نتخابات کے بعد ہٹادیا جائے گا؟ یا پھر لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس اپنی تائید واپس لے لے گی۔ ان حالات میں اپنا اقتدار بچانے کے لئے کیا کمار سوامی پھر ایک بار فرقہ پرست بی جے پی کی گود میں چلے جائیں گے۔ یا پھر وہی ہوگا جو بی جے پی چاہتی ہے۔ بی جے پی کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے صرف 9؍اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے۔ بی جے پی اس تاک میں ہے کہ آپریشن کنول کے ذریعہ جے ڈی ایس اور کانگریس اراکین کو خرید لیا جائے۔ دونوں کانگریس اور جے ڈی ایس کے آپسی اختلافات کی وجہ سے کیا بی جے پی اپنے مقصد میں کیا کامیاب ہوجائے گی یا پھر اگلے ایک سال بعد ریاست میں تازہ اسمبلی انتخابات کی نوبت پیش آجائے گی؟ یہ تمام ایسے سوالات ہیں جن کا جواب دینا قبل از وقت ہوگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔