معاشیات کا نوبیل انعام دو امریکی ماہرین کے نام

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 9th October 2018, 5:55 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 9اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز ) معاشیات کے لیے اس سال کا نوبیل انعام دو امریکی ماہرین نے جیت لیا ہے۔رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے ییل یونیورسٹی کے ولیمز نورڈاس اور نیویارک یونیورسٹی کے پال رومرکو مشترکہ طور پر 2018 کے لیے معاشیات کے انعام کا حق دار قرار دیا ہے۔اکیڈمی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے  کہ نورڈھاس اور رومر، دونوں نے ہمارے عہد کے انتہائی بنیادی اور اہم سوالات کا جواب دیا ہے کہ ہم کس طرح پائیدار اور برقرار رہ سکنے والی اقتصادی ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔نورڈھاس کو یہ انعام آب و ہوا کی تبدیلیوں کی بڑی سطح کے اقتصادی معاملات کے ساتھ پائیدار انضمام کے تجزیے پر دیا گیا تھا۔اکیڈمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 1990کے عشرے میں ایک ماڈل تیار کیا تھا جس میں وضاحت سے یہ بتایا گیا تھا کہ کس طرح عالمی سطح پر معیشت اور آب و ہوا ایک دوسرے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔رومر کو ٹیکنالوجی کی ایجادات کے طویل مدتی میکرو معاشی امور میں انضمام کے تجزے سے متعلق کام پر انعام دیا گیا۔نورڈھاس نے 1967 میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے اور رومر نے 1983 میں یونیورسٹی آف شکاگو سے پی ایچ کی ڈگریاں حاصل کی تھیں۔ دس لاکھ ڈالر سے زیادہ کا انعام، دونوں اقتصادی ماہرین میں مساوی تقسیم کیا جائے گا۔نوبیل اکیڈمی کی جانب سے اس مہینے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی میں انعامات کے اعلان کیے جا رہے ہیں، اکنامکس کا نوبیل پرائز اس سلسلے کی آخری کڑی ہے۔جمعے کے روز انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی سرگرم یزیدی کارکن نادیہ مراد اور جمہوریہ کانگو میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کا علاج کرنے والے ڈینس مویکویج کو مشترکہ طور پر امن نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ نادیہ مراد عراق میں داعش کی قید میں جنسی کنیز کے طور پر ایک مشکل وقت گزار چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...