امرناتھ یاترا پر خطرہ کی بات میڈیا کاپیروپیگنڈہ، کشمیری کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں، سیدعلی گیلانی نے کہا استقبال کی روایت کوہم برقراررکھیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 11:48 AM | ملکی خبریں |

سرینگر، 19؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی نے کہاکہ اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی امرناتھ یاتراپر کوئی خطرہ نہیں ہے اور یاتری  ہمارے پیارے مہمان ہیں جن کا  سالوں پرانی روایات کے مطابق استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کل دیر رات یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ آئندہ دورے پر دہشت گردانہ خطرے کی بات سراسر جھوٹ ہے جس کا مقصد(کشمیر کی) آزادی کی تحریک کو بدنام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری کسی بھی مذہب یااسے ماننے والے لوگوں کے خلاف نہیں ہے۔اگرچہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے لئے ایک جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔ گیلانی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ عقیدت مندوں کوبہترین سہولیات مہیا کرانے کی سالوں پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ سے، خاص طور پر امرناتھ یاتریوں کے تئیں، دوستانہ کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ سفر دہائیوں سے چلا آ رہا ہے اوریہاں کے لوگ عقیدت مندوں کے ساتھ ہمیشہ سے مہمان نوازی کے ساتھ  پیش آئے ہیں۔علیحدگی پسند لیڈر نے یاتریوں کو یقین دلایا کہ ان پر کوئی خطرہ نہیں ہے

انہوں نے میڈیا پر  الزام لگاتے ہوئے کہا  کہ خطرے کی خبریں میڈیا کا منفی پروپیگنڈہ ہے۔انہوں نے2008، 2010اور 2016میں وادی میں پھیلی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں بھی روک ٹوک کے باوجود لوگوں نے زائرین کا بانہیں کھول کر خیر مقدم کیا اور انہیں پناہ دی اورکھانا فراہم کرایا ہے۔گیلانی نے کہاکہ یہ ہماری سالوں پرانی روایت ہے اور مستقبل میں بھی ہم اسی احساس کی پیروی کریں گے اور اپنے پیارے مہمانوں کے طورپران کااستقبال کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...