قطر بحران دوسال اورجاری رہتاہے تو کچھ فرق نہیں پڑے گا:عادل الجبیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th September 2017, 10:45 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اگر قطر بحران مزید دوسال بھی جاری رہتا ہے تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ قطری عوام کو اپنے حکمرانوں کے بارے میں فیصلے کا حق حاصل ہے۔انھوں نے ایک بیان میں یمن میں جاری بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا تھا بلکہ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی تھی۔ انھوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا انتظام سنبھال لے تو اس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران حزب اللہ اور دہشت گردی کے حملوں کے ذریعے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مصالحت سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ اگر ایران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تو وہ دہشت گردی اور دوسرے ممالک میں مداخلت کا سلسلہ بند کر دے۔ان کے بہ قول ایران میں موجود القاعدہ کے لیڈر سعودی عرب میں حملوں کے احکامات جاری کررہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی جانب سے مذاکرات اور سفارتی تعاون کے ضمن میں کوئی سنجیدگی ملاحظہ نہیں کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...