بی جے پی اور پی ڈی پی میں کوئی اختلاف نہیں:رام مادھو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2017, 11:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے آج کہا کہ پی ڈی پی اور ان کی پارٹی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے حال ہی میں قانون ساز کونسل کے انتخابات میں دونوں اتحادی ساتھیوں کے درمیان مبینہ اختلاف کے لیے بات چیت کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایاتھا ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ کوئی اختلاف نہیں ہے، قانون ساز کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں کچھ مسئلہ ہے، ہم نے محسوس کیا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت کے کچھ کمی تھی، ان چیزوں کو حل کیا جائے گا۔مادھو نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی بنیادی ترجیح وادی میں ایک دو مہینے میں عمومی صورت حال کو بحال کرنا ہے اور اس کے لیے ریاستی انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی جا رہی ہے۔ان کا یہ بیان جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد آئی ہے۔بی جے پی لیڈر نے زور دے کر کہا کہ وادی میں حالات کو بگڑنے سے روکنے کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔مادھو نے کہا کہ بی جے پی-پی ڈی پی اتحاد کا ایجنڈا 6 سال کے لیے طے ہوا ہے اور حکومت اسی کے مطابق کام کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...