اقلیتی تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کی گنجائش نہیں 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd March 2017, 9:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/مارچ(ایس اؤ نیوز)وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات بسوراج رایا ریڈی نے بتایاکہ اقلیتی تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے تقررات میں ریزرویشن کی گنجائش نہیں ہے۔ اسمبلی میں گووند کارجول کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اقلیتی امدادی تعلیمی اداروں کے ذریعہ چلنے والے کالجوں میں موجود نشستوں میں سے 50 فیصد نشستیں اسی طبقے کے امیدواروں کیلئے مختص ہیں، جبکہ بقیہ 50 فیصد نشستیں قانون کے متعلق روسٹر نظام کے تحت میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...