کانگریس سے مفاہمت کی بات کرنے والے دیوے گوڈا شام ہونے تک بدل گئے۔ کہا کانگریس سے مفاہمت کا سوال ہی نہیں اٹھتا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th March 2018, 2:04 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،27؍مارچ(ایس او نیوز) سابق وزیر اعظم ایچ ڈ ی دیوے گوڈا جنہوں نے آج صبح یہ بیان دے کر ریاست کے سیاسی حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا کہ کانگریس اگر آمادہ ہو تو جنتادل (ایس) انتخابی مفاہمت کیلئے تیار ہے، لیکن شام ہوتے ہوتے دیوے گوڈا صاحب نے اپنا بیان سے ہی مکر گئے اور کہا کہ  انہوں نے یہ جملے کانگریس کی حرکتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا مزاقاً  کہا  تھا۔  گوڈا نے کہا کہ  جنتادل (ایس) اپنے بل پر انتخاب لڑے گی۔ کانگریس کے ساتھ وہ کسی بھی حال میں مفاہمت کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ دیوے گوڈا نے مزید کہاکہ انہوں نے کانگریس سے مفاہمت کا  بیان مزاحیہ طور پر دیا تھا جس کو  میڈیا نے  الگ ہی ڈھنگ سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جس سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج صبح کچھ ترقی پسند تنظیموں نے ان سے ملاقات کرکے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کانگریس سے مفاہمت کی تجویز پیش کی تھی ، اس مرحلے میں انہوں نے یہی کہاتھاکہ مفاہمت کے لئے اب وقت کس کے پاس ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی انتخابات 12؍ مئی کو ہوں گے اور گنتی 15مئی کو ۔18؍ مئی ان کا جنم دن ہے۔ انہیں یقین ہے کہ جنتادل (ایس) ریاست میں جیت کا جشن ان کے جنم دن کے موقع پر منائے گی۔ دیوے گوڈا نے کہاکہ تین دنوں سے ریاستی حکومت نے انتہائی من مانی سے کام لیتے ہوئے تبادلے کئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی، اور الیکشن کمیشن کے علم میں یہ بات لائی جائے گی۔ دیوے گوڈا نے کہاکہ کسی بھی حال میں کانگریس سے مفاہمت کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ ریاست میں جنتادل (ایس) اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کرے گی، اور عوام کمارا سوامی کو ریاست کا وزیراعلیٰ بنائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...