بی جے پی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا : شیو پال سنگھ یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 11:58 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ13 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں نظر انداز سے ناراض ہو کر سماج وادی سیکولر مورچہ قائم کرنے والے شیو پال سنگھ یادو نے آج کہا کہ وہ سوشلزم کے آئیڈیل رام منوہر لوہیا کے نظریات کو آگے بڑھائیں گے اور بی جے پی سے کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔شیو پال نے لوہیا کی برسی پر لوہیا ٹرسٹ میں منعقد پروگرام میں کہاکہ ہم لوہیا کے نظریات کو آگے بڑھائیں گے۔ ہم فرقہ پرستی سے لڑیں گے اور بی جے پی سے ہمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا ہے۔ ہماری لڑائی بی جے پی سے ہی ہے۔ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو کے ’’آشیرواد‘‘ اپنے ساتھ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ لوہیا کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر آگے بڑ ھیں ۔ جب نیتا جی ( ملائم) ہمارے ساتھ ہیں تو ہم لوہیا کے نظریات کو لے کر ایک نئے انقلاب لائیں گے ۔ ملک میں تبدیلی لائیں گے۔اس موقع پر ملائم خود بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے لوگ لوہیا کے بارے میں پڑھے اور ان کے نظریات کو ا پنائیں ۔ نوجوان کہیں بھی ناانصافی دیکھیں تو اس کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ لوہیا بھی سکھاتے ہیں کہ اگر بڑا بھائی چھوٹا بھائی پر ظلم کرتا ہے تو بھی اس کی مخالفت کرنا چاہئے۔بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں شیو پال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ملائم سماجوادی سیکولر مورچہ کے ٹکٹ پر اگلا لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ بہرحال وہ جہاں سے بھی اور جس بھی پارٹی سے الیکشن لڑیں گے، مورچہ ان کی حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مورچہ کی پہلی کانفرنس نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی وہیں دسمبر میں ریلی ہوگی۔ واضح ہو کہ اس موقع پر گزشتہ دنوں ایس پی چھوڑنے والے سابق راجیہ سبھا رکن ویرپال یادو سماجوادی سیکولر مورچہ میں شامل ہو گئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...