”اپنے سر اک بلا تو لینی تھی، میں نے وہ زلفیں اپنے سر لی ہے“ کمار وشواس کا سونو نگم کو مشہورشاعرجون ایلیاکے اندازمیں شاعرانہ جواب

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st April 2017, 3:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:20/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بالی ووڈ گلوکار سونو نگم کے اذان کو لے کر دئے گئے تنازعہ میں اب عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور شاعر کمار وشواس بھی کود پڑے ہیں۔ جہاں ایک طرف تنازعہ میں پھنسے سونو نگم نے فتوی جاری ہونے کے بعد اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سر منڈوا لیا۔وہیں سونو کے سر منڈوانے کے بعد شاعر اور آپ لیڈر ڈاکٹر کمار وشواس نے ٹوئٹ کرکے بالی ووڈ گلوکار کی تعریف کی ہے۔آپ کے سینئر لیڈر کماروشواس نے سونو کے لئے ٹویٹ کرکے کہا کہ آپ کے سچے دل کا کوئی”بال“بھی باکا نہیں کر سکتا دوست سونو نگم خود کی زلفیں گرا کر نفرت کا منڈن کرا ہی دیا۔ وہیں ٹوئٹ کا جواب دینے میں سونو نگم نے بھی دیر نہیں لگائی۔ سونو نے ٹوئٹ کرکے کمار وشواس کے لئے کہاکہ ”آپ کوپیاربھائی“۔ وہیں آپ ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر کمار وشواس نے مشہور شاعر جؤن ایلیا کی شاعری کو ٹویٹ کرکے کہا کہ ”اپنے سر اک بلا تو لینی تھی، میں نے وہ زلفیں اپنے سر لی ہے“۔اس سے پہلے سونو نے صحافی مذاکرات کر اپنے ٹوئٹس پر صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اذان پر نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکرز پر سوال اٹھایا تھا، ساتھ ہی اس گلوکار نے یہ بھی صاف کر دیا ہے کہ ایسا بیان انہوں نے صرف مساجد میں ہونے والے لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی وجہ سے نہیں، بلکہ مندر اور گرودوارہ کے لئے بھی دیا ہے۔ سونو نگم نے کہا ہے کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...