اس ملک میں کسی کی ہمت نہیں ہے کہ ریزرویشن ختم کر دے: نتیش کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 12:08 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ 20مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ اس ملک میں کسی کی ہمت نہیں ہے کہ ریزرویشن ختم کر دے ۔ نتیش نے کہا کہ پسماندہ طبقہ یا دلتوں کے لیے جو ریزرویشن ہیں اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتا۔ دراصل نتیش آج ایک پروگرام میں تیجسوی یادو کے حال ہی میں دیے گئے بیانات کا جواب دے رہے تھے ، تاہم انہوں نے تیجسوی یادو کا ایک بار بھی نام نہیں لیا۔. نتیش کے نشانے پر آج تیجسوی یادوسے زیادہ ان کے والد لالو یادو رہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب منڈل کمیشن کی رپورٹ پورے ملک میں لاگو کیا گیا، تو بہار میں بھی اس کے اطلاق کی کوشش کی گئی، جبکہ یہاں کرپوری ٹھاکر فارمولہ کی بنیاد پر ریزرویشن کی تجویز تھی ۔ انتہائی پسماندہ طبقہ کے لیے اس فارمولے میں مزید اصلاح کی گئی تھی ، لیکن منڈل کمیشن کی بنیاد پر نظام ہونے پر ان کے حصے میں کمی ہوئی۔نتیش نے کہا انہوں نے اس کی مخالفت کی۔ نتیش نے لالو پر نشانہ لگاتے ہوئے پوچھا کہ جب لالو رابڑی حکومت تھی۔ تب پنچایت میں بہت پسماندہ ذاتوں کے لیے یہ انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے 2006 میں نہ صرف 20 فیصد انتہائی پسماندہ ذاتوں کے لیے ریزرویشن کا انتظام کیا، بلکہ خواتین کے لئے 50 فیصد ریزرویشن کیا گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...