بی جے پی سے ہمارے تعلقات کوئی توڑ نہیں سکتا: انادرمک
چنئی ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سیاسی طور پر اہم تبصرہ کرتے ہوئے حکمراں انادرمک نے آج کہا کہ سیاست میں دونالی بندوق کی طرح بی جے پی کے ساتھ اس کے کام کرنے کا اشاریہ نظر آ رہاہے اور دونوں پارٹیوں کے رشتوں کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔ کاویری تنازعہ پر اپوزیشن ڈی ایم کی قیادت میں مسلسل ہو رہے احتجاجی مظاہروں کے خلاف سخت تبصرہ کرتے ہوئے انادرمک نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کی تعداد چاہے جو بھی ہو ہمارے ور بی جے پی کے درمیان تعلقات کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔انادرمک نے اپنے تامل ترجمان میں کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تعلقات کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا ۔ ترجمان اخبار کے مطابق ہندوستانی سیاست میں انادرمک اور بھاجپا کے دونالی بندوق کی طرح کام کرنے کا اشارہ بتدریج نظر آ رہا ہے او ر راستہ صاف ہے۔ ا پنے ترجمان میں دونوں پارٹیوں کی قیادت کی جانب سے اس مقصد کے لئے رہنما خطوط تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ انادرمک ترجمان کے مطابق دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ کمان کی طرف سے اس کے تئیں رہنما خطوط مرتب کئے جانے چاہیے،یہ وقت کا مطالبہ ہے۔کاویری تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان میں کہا گیا کہ انادرمک کی ریاستی حکومت اور بی جے پی کی مرکزی حکومت ذمہ داری سے کام کر رہی ہے اور اس مسئلے کے حتمی حل کی جان حق بجانب توجہ مبذول کئے ہوئی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ایسے حالات میں اپوزیشن ڈی ایم کے کی جانب سے غیر ضروری مظاہرے کئے جارہے ہیں ؛ کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ مل کر کام کر رہی ریاست اور مرکز کی حکومتیں کاویری مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔