غیر قانونی تارکینِ وطن کا 'ڈاکا' معاہدہ اب نہیں رہے گا: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2018, 11:56 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 2اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اْن امیگرینٹس کو قانونی حیثیت دیے جانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا جو بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ امریکہ آئے تھے اور اْن کی حیثیت بدستور غیر قانونی ہے۔ اْنہیں عرف عام میں ڈریمرز یعنی خواب دیکھنے والوں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ ایسٹر کی مبارکباد سے ساتھ ٹویٹ شروع کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ احمق لبرل قوانین کی وجہ سے بارڈر پیٹرول ایجنٹوں کو اپنا کام ٹھیک طرح سے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہاں سے قافلوں کے قافلے امریکہ داخل ہو رہے ہیں۔ اب ریپبلکن ارکان کو سخت قوانین پاس کرنے کی سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی۔ اب کوئی ڈاکا معاہدہ نہیں رہے گا۔اْنہوں نے شمالی امریکہ کے ا?زاد تجارت کے معاہدے نافٹا کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا جس کے لیے کینڈا اور میکسیکو سے بات چیت ان دنوں جاری ہے۔ڈاکا پروگرام سابق صدر براک اوباما کے دور میں 2012 میں وضح کیا گیا تھا اور موجودہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ موسم خزاں میں اسے منسوخ کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ قانون اْن لوگوں کے بارے میں تھا جو اپنے بچپن میں والدین کے ساتھ امریکہ آئے تھے اور اْن کے والدین کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔ اس قانون کے تحت وہ ڈی پورٹ ہونے سے بچتے رہے اور اْنہیں کام کرنے کا اجازت نامہ بھی ملتا رہا۔صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کو پیشکش کی تھی کہ وہ ڈاکا پر کوئی معاہدہ کرنے پر غور کر سکتے ہیں بشرطیکہ جواب میں ڈیموکریٹک ارکان میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کیلئے فنڈ منظور کرنے میں رپبلکنز کا ساتھ دیں۔صدر ٹرمپ ایسٹر تہوار منانے کیلئے ان دنوں پام بیچ، فلوریڈا میں اپنے ریزارٹ پر چھٹی گزار رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔