ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر کانگریس صدر پرمیشور نے کہا؛ ریاست کرناٹک میں مودی لہرنہیں چل سکی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2017, 10:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور، 13 اپریل (ایس او  نیوز) ریاستی کانگریس کے صدر اور ریاست کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے آج کہا کہ ریاست کی گنڈل پیٹ اور ننجن گڈھ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں حکمران کانگریس کی جیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ ریاست میں کوئی مودی لہرنہیں ہے ۔مسٹر پرمیشور نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس جیت سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ کرناٹک کو کانگریس سے آزاد کرنے کا بی جے پی کا دعویٰ دور کا خواب ہے اور اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 'ویزن 150' کو حاصل نہیں کر سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر یڈ یورپا کے سال 2018 میں 150 سیٹیں جیتنے کے خواب کو آخری دو ہندسے ہٹا کر پڑھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ان ضمنی انتخابات کا سیمی فائنل اور کانگریس کے خلاف ریفرنڈم کے طور پر پروپیگنڈہ کیا تھا ،لیکن نتائج سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیمی فائنل میں ہی ان کی شکست ہو گئی ہے اور رائے دہندگان نے اس بات کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے کہ سدارمیا حکومت بغیر کسی بدعنوانی کے کام کر رہی ہے ۔مسٹر پرمیشور نے کہا، "ہم شروع سے ہی یہ کہتے آ رہے ہیں کہ یہ ضمنی انتخابات ریفرنڈم نہیں ہو سکتے لیکن بی جے پی کا کہنا تھا کہ اس ضمنی انتخاب کے نتائج حکمران پارٹی کی شکست ثابت ہوں گے ۔ اب ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کا اندازہ غلط تھا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران پارٹی اور حکومت ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا، "ہم نے انتخابات کے دوران مکمل اتحاد کے ساتھ کام کیا اور لوگوں نے ریاستی حکومت کی پالیسیوں، پروگراموں اور کامیابیوں کی حمایت کی ہے ۔ لوگوں نے اس بات کا سرٹیفکیٹ دیا ہے کہ پارٹی صحیح سمت میں کام کر رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔