’نو-فلائی لسٹ ‘جولائی کے پہلے ہفتے میں:جینت سنہا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2017, 11:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جینت سنہا نے منگل کو بتایا کہ غلط برتاؤ کرنے والے مسافروں کو ہوائی سفر سے روکنے کے لیے ’نو-فلائی لسٹ‘ تیار ہو رہی ہے اور یہ جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری ہوگی۔مرکزی وزیرمملکت نے کہا کہ نو-فلائی لسٹ سے متعلق سول ایوی ایشن رکوایئر منٹ (سی اے آر)پر اسٹیک ہولڈروں کی رائے لینے کے بعد ترمیم شدہ سی اے آر کو حتمی شکل دی جائے گی اور پھر اسے نوٹیفائڈ کیا جائے گا۔قابل ذکرہے کہ مرکزی حکومت نے ایئر انڈیا کے ملازم کے ساتھ شیوسینا کے ممبرپارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ کی مبینہ مارپیٹ کے بعد اس قسم کے واقعات پر لگام لگانے کے لیے موجودہ قانون میں تبدیلی کر کے انہیں سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔مسافر، عملہ اور ہوائی جہاز کی سیکورٹی کے لیے برا برتاؤ کرنے والے مسافروں سے نمٹنے کے طریقوں پر سی اے آرمیں ترمیم کیا جا رہا ہے، شہری ہوا بازی کی وزارت مئی ماہ میں ہی غلط برتاؤ کرنے والے مسافروں پر تین ماہ سے لے کر زیادہ سے زیادہ دو سال تک ہوائی سفر کرنے پر پابندی لگانے کی ترامیم کا خاکہ جاری کر چکا ہے۔مجوزہ سی اے آر میں برے برتاؤکو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلی سطح کے تحت برے برتاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والے رویے کو رکھا گیا ہے، دوسری سطح پر جسمانی طور پر اشتعال انگیز رویے کو رکھا گیا ہے اور تیسری سطح میں جان کو خطرے میں ڈالنے والا برتاؤ رکھا گیا ہے۔حال ہی میں تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)کے ایم پی جے سی دیواکر ریڈی اور ان کے حامیوں پر بھی وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے پر ہنگامہ اور مار پیٹ کا الزام لگا ہے، اس کے بعد گھریلو ہوا بازی کمپنیوں نے ریڈی کے ہوائی سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ریڈی آندھرا پردیش کے اننت پور لوک سبھا حلقے سے ممبر پارلیمنٹ ہیں، مرکزی ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو بھی ٹی ڈی پی کے ہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...