حج بھون کو ٹیپو کے بجائے عبدالکلام سے منسوب کیا جائے کما رسوامی کسانوں کا قرضہ معاف کرنے ٹال مٹول نہ کریں: ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍جون (ایس او  نیوز) حج بھون کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،ریاستی وزیر برائے اوقاف، اقلیتی امورو حج بی زیڈضمیر احمد خان اس سلسلہ میں غیر ضروری تنازعہ پیدا کرنے اور پر امن ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اس قسم کاطنز سابق وزیر اعلیٰ و حزب اختلاف کے قائدبی ایس ایڈی یورپانے کیا ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے چارسالہ کارناموں کی تشہیر پر مشتمل شفاف قدم مناسب وکاس ، نامی کتابچہ کی رسم اجراء کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کی خاطر اپنے دور اقتدار میں سائٹ کی رقم دے کر حج بھون کو تعمیر کیا گیا تھا ۔ حج بھون کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے کی انہوں نے مذمت کی اور مزید کہا کہ حج بھون کو اگر نام رکھنا ہی ہے تو سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کے نام پر رکھا جائے ۔ مخلو ط حکومت کے وزیر اعلیٰ سے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ کمار سوامی کسانوں کے قرضہ معاف کرنے کے سلسلہ میں ٹال مٹول نہ کریں ، عوام نے جے ڈی ایس کو اکثریت سے نہیں جتایا ، یا میں کانگریس کا مرہون منت ہوں، یہ سب ٹال مٹول کی باتیں ہیں ، کمار سوامی کو چاہئے کہ وہ انتخابات کے موقع پر کئے گئے تمام وعدہ سے وفا کریں ،کیونکہ کانگریس نے جے ڈی ایس کی بے شرط تائید کی ہے ،اس لئے کئے گئے وعدے مکمل کرنے میں بظاہر کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، خواہ مخواہ کی باتیں کرتے ہوئے کسانوں کے قرضہ معاف کرنے کے فیصلہ کو ملتوی کرنا یا کانگریس کی تائید نہ ہونے کا بہانہ بنا نا یہ سب غیر ضروری ہے اور پہلو تہی کی کوشش ہے ، کمار سوامی ہر صورت میں تمام وعدے وفا کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے موقع پر جے ڈی ایس سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ہم نے مہلت دے رکھی ہے ، اس لئے اس سلسلہ میں کچھ بھی بات نہیں کررہے ہیں ۔ جے ڈی ایس کیا اقدام کرے گی یہ دیکھ کر ہمیں آگے کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ کریں گے ۔ ریاستی وزیر ڈی کے شیو کمار کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر ایڈی یورپا نے کہا کہ انکم ٹیکس کی چھاپہ مار کارروائی سے متعلق ڈی کے شیو کمار اپنے کرپٹ و بدعنوان مزاج کوچھپا نے کیلئے یہ کہنے لگے ہیں کہ ان کے پاس بی جے پی کی بدعنوانی کی ڈائری ہے۔ بی جے پی کے کس لیڈر و قائد کی بدعنوانی کی ڈائری ان کے پاس ہے ؟معلوم کرائیں ، اگر ڈائری ہے تو منظر عام پر لائیں ۔ چونکہ ریاست میں ان کی حکومت ہے ، ڈائری کے سلسلہ میں تحقیقات بھی کریں ، اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیانے دواخانہ میں اپنے چند قریبی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس معاملہ پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدارامیا فی الوقت اپنی صحت کی طرف توجہ دے رہے ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عنقریب کرناٹک کیلئے ایک اچھی خبر آنے والی ہے ۔ اس قسم کی امید بی جے پی کے قومی قائد کو ہے ، ہم بھی انتظار کررہے ہیں ، اگر وہ خبر آگئی تو تمام کیلئے اچھا ہوگا ۔

ایڈی یورپا نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی وزیر اعظم ہونے کے بعد ملک کا منظر نامہ ہی بدل گیا ہے ، بدعنوانی سے پاک انتظامیہ دیا ہے ، معاشی تحفظ حاصل ہے ، دنیا بھر میں ہندوستان کے تئیں احترام کا رویہ بڑھتا جارہا ہے ، عوام کو یکجا کرنے والی واحد چیز ترقی ہے ، اس سمت وزیر اعظم نریندر مودی سب کا ساتھ سب کا وکاس پر کام کررہے ہیں ،ان کے کارناموں کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے بی جے پی کارکن کام کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔