کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے لئے کوئی مہلت طے نہیں :کمارسوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2018, 10:58 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ کانگریس قیادت کی طرف سے منظوری کے فو ری بعد ریاستی کابینہ میں توسیع کردی جائے گی۔آج دہلی میں صدر کانگریس راہل گاندھی اور دیگر مرکزی قائدین اور وزراء سے ملاقات کے لئے یہاں آمد کے بعد اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ آج انہوں نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور حال ہی میں آئے طوفان اور سیلاب کی وجہ سے ریاستی کے جنوبی اور ساحلی اضلاع میں جو تباہی مچی ہے اس سے نپٹنے کے لئے مرکزی حکومت سے فوری امداد فراہم کرنے کی گزارش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورگ ضلع میں سیلاب ، طوفانی بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات سے کافی کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں، کافی کے کاشتکاروں کی مدد کے لئے حکومت کی طرف سے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہاہے، اس میں مرکزی حکومت کی طرف سے بھی آج تعاون کی درخواست کی گئی۔ کمار سوامی نے کہاکہ اس سلسلے میں ریاستی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کیاگیا ہے، اور ان کی فراہمی کردہ تفصیلات کی بنیاد پر مرکزی حکومت سے نمائندگی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے لئے جو اسکیم لاگو کی گئی ہے مرکزی وزیر داخلہ نے اس میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، اس سلسلے میں تفصیلات بھی طلب کیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے اب تک 45ہزار کروڑ روپیوں تک کے قرضے معاف کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ریاست کے کسانوں سے درخواست کی کہ وہ قرضوں کے معافی سے متعلق تفصیلات جلد مقامی انتظامیہ کو روانہ کردیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے قرضے معاف کرنے کے لئے کوئی مہلت متعین نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں میں یہ گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ ریاستی حکومت نے قرضوں کی معافی کے لئے مہلت کا تعین کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسان طبقے کو اس معاملے میں خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کابینہ میں حال ہی میں قرضوں سے راحت کا قانون منظور کیا ہے تاکہ نجی طور پر قرضے دینے والوں کی طرف سے ہراسانی کے واقعات کو سختی سے روکا جائے۔

کمار سوامی نے کہاکہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے جو شرائط وضع کئے ہیں ان کے تحت کسانوں کو اپنے قرضوں کی مکمل تفصیل ریاستی حکومت کو پیش کرنی ہوگی تاکہ قرضوں کے معافی کی رقم راست طور پر ان کے کھاتوں میں داخل کی جائے۔اگر ایسا نہیں ہوا تو اکثر حکومتوں کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی مراعات کا فائدہ دلال اٹھا لیتے ہیں ، ریاستی حکومت ایسا کوئی موقع فراہم کرنا نہیں چاہتی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے ان قرضوں کی معافی کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ سے چند وضاحتوں کے تقاضے پر کمارسوامی نے کہاکہ تمام وضاحتیں مہیا کرادی گئی ہیں۔ ان وضاحتوں کے بعد کسانوں کے قرضے معاف کرنے اور ان سے چھوٹے اور متوسط درجے کے کسانوں کو فائدہ پہنچانے میں کافی مدد ملے گی، اس موقع پر سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا وزیر برائے تعمیرات عام ایچ ڈی ریونا اور دیگر موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...