ڈے نائٹ ٹیسٹ اس وقت تک نہیں، جب تک ہمارے کھلاڑی تیار نہیں ہو جاتے: ونود رائے
نئی دہلی ،18مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) منتظمین کی کمیٹی(سی او اے )کے سربراہ ونود رائے نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے آئندہ دورے پر گلابی گیند سے دن رات کے کرکٹ نہ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کی۔رائے نے تاریخ داں بوریا مجمدار کی کتاب کی رسم اجرا کے موقع پر کہاکہ اس میں کیا غلط ہے، اگر ہم سارے میچ جیتنا چاہتے ہیں؟ جو بھی ٹیم پچ پر اترتی ہے، وہ جیتنا چاہتی ہے۔30 سال پہلے وہ کہتے تھے کہ ہندوستان صرف ڈرا کیلئے ٹیسٹ میچ کھیلتا ہے لیکن اب وہ ایسا نہیں کہتے۔بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل جوہری نے بورڈ کے فیصلے کی حمایت کی۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہندوستانی کھلاڑی یہ نہیں کہتے کہ وہ دن رات میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، تب تک کوئی دن رات میچ نہیں ہوگا۔