بجلی کے سیکٹرکے لیے کوئلے کی کوئی قلت نہیں:حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 11:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کوئلے ، ریلوے ، مالی اور کارپوریٹ امور کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بجلی کے سیکٹر کے لئے کوئلے کی کوئی قلت نہیں ہے۔ 19-2018کے آغاز میں کول انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل) کے پاس 55.55ملین ٹن کوئلے کا اسٹاک تھا اور بجلی گھر میں اسٹاک 16.27 ملین ٹن تھا۔ 19-2018 کے پہلے سہ ماہ میں سی آئی ایل نے بجلی کے سیکٹر کو 122.2 ملین ٹن کوئلہ روانہ کیا تھا ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بجلی کے سیکٹر کو کوئلے کی سپلائی پر بین وزارتی سب گروپ مستقل نظر رکھ رہا ہے۔یہ ذیلی گروپ بجلی ، کوئلہ ، کوئلے ، جہاز رانی ، سینٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی ، نیتی آیوگ اور سی آئی ایل کی وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے ۔ اس ذیلی گروپ کی ہر ہفتے دو مرتبہ میٹنگ ہوتی ہے ۔ تاکہ بجلی پلانٹوں کے لیے کوئلے کے اسٹاک کی پوزیشن سمیت بجلی سیکٹر سے متعلق کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے مختلف آپریشنل فیصلے کیے جاسکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...