انتخاب سے قبل مہاگٹھ بندھن کا امکان نہیں: یچوری

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th February 2019, 11:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:9 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے موجودہ حالات میں انتخاب سے قبل مہا گٹھ بند ھن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سطح پر مختلف سیکولر جماعتوں کے ساتھ انتخابی تعاون کے امور کو پارٹی آئندہ تین اور چار مارچ کو طے کرے گی۔ یچوری نے ہفتہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی پولٹ بیورو نے انتخاب سے قبل’ مہا گٹھ بند ھن‘ کو مسترد کرتے ہوئے اگلے عام انتخابات میں ریاستوں کی مقامی حالات کی بنیاد پر انتخابی تعاون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے غیر بی جے پی ووٹوں کو متحد کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کو لے کر آج ختم سی پی ایم پولٹ بیورو کی میٹنگ میں تمام ریاستوں کی رپورٹ کے تجزیہ کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں میں کانگریس کے ساتھ انتخابی تعاون کے سوال پر یچوری نے کہا کہ کس ریاست میں کس ٹیم کے ساتھ کس قسم کا انتخابی تعاون قائم کیا جائے گا، اس کا خاکہ آئندہ تین اور چار مارچ کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک مغربی بنگال کا سوال ہے، آپ جانتے ہیں وہاں بایاں محاذ میں سی پی ایم سمیت نو پارٹیاں ہیں اور مورچہ نے فی الحال کسی اور پارٹی کو اس میں شامل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، اس پر ابھی گفتگو چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ مل کر لڑنے والے آر جے ڈی، این سی پی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے۔لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے سوال پر بھی یچوری نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب میں ’جیت کے امکانات‘ ہی اہم معیار ہو گا۔یچوری نے بتایا کہ پولٹ بیورو نے لڑاکا طیارہ رافیل کی خریداری میں گڑبڑی کے تحت ہو رہے نئے انکشافات کا حوالہ دیتے ہوئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کرانے کی مانگ کا اعادہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولٹ بیورو نے موجودہ بجٹ سیشن کے باقی بچے تین دنوں میں جے پی سی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...