مدھیہ پردیش کے انتخابی موسم میں چیف منسٹر چوہان نے اعلی ذات والوں کے احتجاج کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ سے چھیڑ چھاڑ کا اٹھایا قدم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2018, 1:11 PM | ملکی خبریں |

بھوپال، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) چیف منسٹر نے اجین میں منعقد ہونے والے برہمن مہا کمبھ سے عین قبل اس بات کی وضاحت کی ہے۔ مذکورہ بڑی تقریب میں دیگر چیزوں کے ساتھ ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ کے خلاف بھی احتجاج کا منصوبہ بنایاجارہا ہے۔

بھوپال۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان نے جمعرات کے روز کہاکہ ریاست میں ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ کا غلط استعمال کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گااور مزیدکہاکہ جب تک تحقیقات نہیں ہوتی تب تک کوئی گرفتاری بھی نہیں ہوگی۔

چوہان کا یہ تبصرے ایسی وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل اعلی ذات والوں نے کانگریس او ربھارتیہ جنتا پارٹی دفاتر کے سامنے سیاہ پرچم لہراتے ہوئے احتجاج منظم کیاتھا اور پی ڈبیلو ڈی منسٹر رام پال سنگھ کے بنگلے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی نتیجے میں پولیس کی برہمی کا انہیں سامنا کرنا پڑا تھا۔

چیف منسٹر جو بالاگھاٹ کے دورے پر تھے ‘ انہوں نے کہاکہ’’ سامنایا’ او بی سی ‘ ایس سی اور ایس ٹی کے حقوق کا ریاست میں خیال رکھا جائے گا‘‘۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ اس کے لئے کوئی خصوصی ہدایتوں کی ضرورت نہیں ہے اور یہی چیز انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی دہرائی۔

چیف منسٹر نے اجین میں منعقد ہونے والے برہمن مہا کمبھ سے عین قبل اس بات کی وضاحت کی ہے۔ مذکورہ بڑی تقریب میں دیگر چیزوں کے ساتھ ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ کے خلاف بھی احتجاج کا منصوبہ بنایاجارہا ہے۔

ایکٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کررہے ایس اے پی اے کے ایس کے پیٹرن ہیرالال ترویدی نے چوہان کے تبصرے کو ’انکھوں‘ میں دھول جھونکنا قراردیتے ہوئے کہاکہ چوہان سپریم کورٹ او رپارلیمنٹ کے خلاف بات نہیں کرسکتے ۔

ترویدی نے کہاکہ ’’ اپنے اس بیان سے چیف منسٹر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘اور مزید کہاکہ اس قانون کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔درایں اثناء مہابھارت کی کہانی مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر بابو لال گور نے اعلی ذات والو ں کے مطالبات کی حمایت کی’’ عام زمرے کے لوگ جو ہمیں(بی جے پی) کو جیت میں مدد کرتے ہیں انہیں عدم انصاف کا احساس ہورہا ہے‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...