کولکاتہ معاملے پر سپریم کورٹ نے کہا؛ پولس کمشنر راجیو کمار کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، البتہ اُنہیں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th February 2019, 12:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال میں سی بی آئی کی کارروائی کے تعلق سے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے کولکاتا کے پولیس کمشنر راجیو کمار کو سی بی آئی کے سامنے شیلانگ میں پیش ہونے کے لئے کہا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ سی بی آئی ان کو گرفتار نہیں کر سکتی۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی جو سی بی آئی کی کارروائی کے خلاف اتوار سے دھرنے پر تھیں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا استقبال کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کی اخلاقی فتح ہے۔

منگل صبح جب سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی ، چیف سیکریٹری اور کولکاتا کے پولیس کمشنر کے خلاف توہین عدالت کے لئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس پر چیف جسٹس آف انڈیا  رنجن گوگوئی نے کہا کہ پولیس کمشنر راجیو کمار کے پاس جانچ میں تعاون نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اس لئے انہیں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔  اس پر مغربی بنگال حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ سی بی آئی انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا کہ راجیو کمار کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا مگر  پوچھ تاچھ کے لئے اُنہیں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی قیادت میں تین بینچوں والی عدالت نے کہا کہ پولس کمشنر راجیو کمار ریاست میگھالیہ کے شیلانگ میں جاکر سی بی آئی کےسامنے پیش ہوں اور شاردا چٹ فنڈ  گھوٹالہ کے معاملے میں سی بی آئی کے ساتھ تعاون کریں۔

سی بی آئی آفسران کی گرفتاری پر توہین عدالت  کا معاملہ:   سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے  کولکتہ میں سی بی آئی آفسران کو  گرفتار کرنے پر پیر کو سپریم کورٹ میں  توہین عدالت  کا معاملہ درج کیا تھا،  جس پر عدالت نے  مغربی بنگال کے چیف سکریٹری ،  ڈی جی پی اور پولس کمشنر راجیو کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنا حلف نامہ  18 فروری تک داخل کرنے کا حکم دیا ہے، جس کی بنیاد پر 20 فروری کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا؛ میں نے راجیو کمار کے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے دھرنا دیا: سپریم کورٹ کے حکم کے بعدممتا بنرجی نے کہا کہ اخلاقی طور پر یہ ہماری جیت ہے. ممتا نے کہا کہ سی بی آئی  بغیر نوٹس کے کولکتہ کمشنر راجیو کمار کو گرفتار کرنے اُن کے گھر گئی تھی ، مگر عدالت نے کہا کہ اُنہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ ممتا نے کہا کہ کولکتہ کے پولس کمشنرراجیو کمار نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ سی بی آئی سےنہیں ملیں گے،انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ایک الگ  اور محفوظ جگہ  پر ملنا چاہئے اور عدالت نے بھی یہی کہا ہے کہ وہ شیلانگ میں سی بی آئی آفسران سے جاکر ملیں۔ ممتا کے  مطابق   مرکز آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے. ممتا نے مرکزی حکومت پر راست حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ریاست کے کاموں  میں مداخلت کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ میں  صرف راجیو کمار کے لئے یہ  نہیں  کر رہی  ہوں، بلکہ ملک کے تمام لوگوں کے لئے کررہی ہوں، جس میں آپ سب شامل ہیں.

مرکزی حکومت پر لگائے  سنگین الزامات : ممتا بنرجی نے مرکز کی مودی حکومت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کو چلانے کے لئے   مرکزی حکومت  ہمارا تعاون نہیں کررہی ہے. وہ صحیح طریقے سے ہمیں فنڈ بھی مہیا  نہیں کررہی ہے  ممتا بنرجی نے  مزید کہا کہ یہ لڑائی مودی کے خلاف نہیں ہے، بلکہ یہ لڑائی مرکزی حکومت کے خلاف ہے. مودی حکومت لوگوں سے بولنے کا  حق چھین رہی  ہے. جو بھی مودی حکومت کے خلاف بولتا  ہے اُسے ڈرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کل پیر کو سی بی آئی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے  اس معاملہ کو عدالت میں اٹھاتے ہوئے اس کی سماعت کی درخواست کی تھی لیکن چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا تھا کہ یہ اتنا ضروری نہیں ہے کہ اس معاملہ کی آج ہی سماعت ہو۔ مہتہ نے الزام لگایا تھاکہ کولکاتا پولیس کمشنر اس گھوٹالے سے منسلک ثبوتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس پر جسٹس گوگوئی نے کہا تھاکہ وہ اپنے اس دعوے کی حمایت میں ایسا کوئی پختہ ثبوت پیش کریں اور اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو راجیو کمار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مہتہ نے کہا کہ سی بی آئی ٹیم کے حکام کو گرفتار کرکے انہیں حراست میں رکھا گیا تھا اور اس معاملہ میں کولکاتا پولیس کمشنر کو فوری طور پر خود سپردگی کرنی چاہئے تھی ۔ پٹیشن میں سی بی آئی نے یہ درخواست بھی کی تھی کہ کولکاتا پولیس کے سربراہ کو شاردا چٹ فنڈ معاملہ کی جانچ میں تعاون کرنے کے لئے ہدایات دی جائے ۔

واضح رہے اتوار کی شام کو جب سی بی آئی کی ٹیم کو 40 آفسران کے ساتھ  لکاتا پولیس کمشنر راجیو کمار کے مکان کا گھیراو کرتے ہوئے اُنہیں گرفتار کرنے گئی تھی تو کولکاتا پولیس نے اس ٹیم کے ارکان کو ہی حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے فورا بعد کولکاتا کی وزیر اعلی موقع پر پہنچی اور وہ مرکزی حکومت سمیت سی بی آئی کی اس کارروائی کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ اس معاملہ کو لے کر پورا حزب اختلاف متحد ہو گیا ہے اور تمام سیاسی رہنماؤں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ کل کئی بڑے سیاسی رہنماؤں نے یا تو ممتا بینرجی سے ملاقات کی یا پھر ان سےفون پر گفتگو کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...