وزیر اعلیٰ نتیش کمارکا کشن گنج کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ;ایم پی مولانااسرارالحق قاسمی نے میمورنڈم سونپ کر سیلاب متاثرین کی فوری بازآبادکاری کامطالبہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2017, 11:23 PM | ملکی خبریں |

کشن گنج،23اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کشن گنج کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اورراحت وامداد کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر علاقے کے ایم مولانا اسرارالحق قاسمی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے کشن گنج و سیمانچل میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے سیلاب متاثرین کے مابین راحت رسانی و ریلیف کے کاموں میں کی جانے والی ٹال مٹول پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ تمام سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لئے فوڈپیکٹ تقسیم کرنے کافوری انتظام کیاجائے۔اس کے علاوہ مولاناقاسمی نے وزیر اعلیٰ کومیمورنڈم سونپ کر کشن گنج کے سیلاب متاثرین کی فوری بازآبادکاری کامطالبہ کیاہے۔مولانانے بہارحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سیلاب کاپانی کم ہونے کے بعد تما متاثرہ علاقوں میں تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،ان بیماریوں سے لوگوں کو بچانے کے لئے تمام علاقوں میں مفت طبی کیمپ لگایاجائے،سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں کا معاوضہ دینے کے ساتھ حکومت کسانوں کا قرضہ معاف کرے،سیلاب میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے ورثاکو معقول معاوضہ دیاجائے،اسی طرح جن لوگوں کے جانور بہہ کر ہلاک ہوگئے ہیں انہیں بھی معاوضہ دیاجائے۔ چوں کہ اس بھیانک سیلاب میں لوگوں کاغلہ اور کھانے پینے کی تمام چیزیں،چاول،دال،آٹا،گیہوں وغیرہ برباد ہوگئے ہیں اس لئے مولاناقاسمی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تمام سیلاب متاثرین کو کم ازکم تین ماہ تک مفت اناج دیا جائے،تمام سیلاب متاثرین کوپی آرکے طورپر تین تین لاکھ روپے دیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی معمول پر لانے کے لئے جدوجہد کرسکیں۔ضلع کی لائف لائن کہی جانے والی کشن گنج۔بہادرگنج سڑک پر بلاک چوک کے نزدیک بیلی بریج بنواکر جلد ازجلد آمدورفت اور نقل و حمل کا سلسلہ شروع کروایاجائے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...