گنگامیں جمع گندگی کولے کرنتیش کمارکا مرکزی حکومت پرسخت حملہ
پٹنہ،24؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بہار کے وزیر اعلی نتیش کماران دنوں ہر روز اپنی بات کوبے باکی سے رکھ رہے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو ہوئی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں انہوں نے پی ایم نریندر مودی کے سامنے ریاست کے مسائل رکھنے کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر ماحولیات ہرش وردھن کو مشورہ دیا کہ دہلی واپس جاکر مرکزی سطح وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کو بتائے کہ گنگا میں گاد کے مسئلے کو دور کئے بحری جہاز نہیں چلا سکتے۔
دراصل پٹنہ میں موسمیاتی مسئلہ پر ایک کانکلیو کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں نتیش کمار نے اس بات کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ جب تک گنگا دریا میں منجمد گندگی کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا ہے، ان دونوں مقاصد کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔اپنی تقریر میں نتیش نے ایک مثال دیکرسمجھایا کہ گندگی کا مسئلہ بہت ہی نازک شکل اختیارکرتاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری ماہ سے ایک کارگو جہاز بکسر سے 500 میٹر پہلے پھنسا ہوا ہے اور اسے نکالنے کے لئے جو جہاز بھیجا گیا، وہ 10 کلومیٹر پہلے ہی پھنس گیا۔نتیش نے مرکزی وزیر ہرش وردھن کو بتایا کہ نتن گڈکری کوبتادیجئے گاکہ کارگو جہاز کاکیاحال ہے۔ اس تقریب میں سب لوگ نتیش کی تقریر اور انداز سے حیران ہوئے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ گندگی کے مسئلہ پر مرکز کو بار بار توجہ دلانے کے بعدبھی توجہ نہ دئے جانے پر نتیش کا صبر جواب دے گیا ہے، وہ سوچتے ہیں کہ مرکز بڑی بڑی باتیں کر رہا ہے، لیکن مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کوئی پہل نہیں کررہا ہے۔