مودی ، نتیش کمارکی ملاقات، وزیراعلیٰ نے کہا، سیاسی معنی نہ نکالے جائیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 12:02 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

صرف بہارکی ترقی کے مسائل پربات کی،ریاست کی سرکارصحیح سمت میں کام کررہی ہے، مہاگٹھ بندھن میں کوئی اختلاف نہیں
نئی دہلی،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدارتی انتخابات کے لئے حزب اختلاف کی گروہ بندی کی کوششوں اور2019کے لئے مہاگٹھ بندھن کے قواعد کے درمیان بہارکے وزیراعلیٰ اورجے ڈی یوکے قومی صدرنتیش کمار نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعدنتیش کمارنے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے دوران بہارکی ترقی ،گنگا اور کسانوں کے مسائل کولے کربات چیت ہوئی۔نتیش کی مانیں تو انہوں نے ملاقات کے دوران گنگا کے مسئلے کو لے کر افسران کی ایک ٹیم 10جون سے پہلے بھیجنے کی اپیل کی۔

این ڈی اے کے شامل ہونے کے سوال پر نتیش نے کہا کہ اس ملاقات کو لے کر لوگ جو معانی نکالنا چاہیں، نکالیں۔لیکن ان کی یہ ملاقات صرف بہار کی ترقی کے کاموں کو لے کر مرکوز تھی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہار میں اتحاد کی حکومت صحیح سمت میں کام کر رہی ہے اور جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔پھراگرکوئی سوال کھڑے کرتا ہے تو وہ اس پر اپنی رائے دینا مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔اس کے علاوہ بہارکے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماریشس کے وزیراعظم کے اعزازمیں منعقد پروگرام میں آنے کے لئے انہیں دعوت ملی تھی، اس لئے ان کا اس پروگرام میں شریک ہونافرض تھا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں جے ڈی یو سربراہ کونہیں بلکہ بہارکے وزیراعلیٰ کوبلایاگیاتھا۔اگرچہ، نتیش کمار نے صاف کیا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ملاقات پہلے سے طے تھی جو ماریشیس کے وزیر اعظم کے استقبال میں ہونے والے لنچ میں شامل ہونے کو لے کرہے۔نتیش کمارنے کہاکہ سونیاگاندھی کے ساتھ ان کی حال ہی میں ملاقات ہوئی تھی۔جمعہ کے اپوزیشن میٹنگ میں ان کی پارٹی سے شرد یادو شامل ہوئے تھے۔سونیا کی بلائی گئی اپوزیشن میٹنگ میں نتیش کے غیرحاضر رہنے کولے کرخبروں پر بہار کے نائب وزیراعلیٰ اورآر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادونے میڈیاکو نشانہ لگایاہے۔تیجسوی نے کہاکہ میڈیا نے اسے چٹنی سیاست بنا دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...