سمستی پور میں تیجسوی یادو نے کہا، نتیش کمار ہیں اخلاقی بدعنوانی کے ’’بھیشم پتامہ‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2017, 10:50 AM | ملکی خبریں |

سمستی پور،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)’’مٹی میں مل جاؤں گا، لیکن بی جے پی میں نہیں جاؤں گا‘‘ کہنے والے نتیش کمار اب بی جے پی کے ساتھ ہیں، جس عوام نے ان کو ووٹ دیا تھا اب وہ اس کے وزیر اعلی نہیں ہیں بلکہ اقتدار کے وزیر اعلی ہیں۔ انہوں نے ریاست کی عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا۔مینڈیٹ اپمان یاترا پر نکلے راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے سمستی پور میں کہا کہ نتیش کمار اخلاقی بدعنوانی کے بھیشم پتامہ ہیں۔تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار ریاست کی عوام کو دھوکہ دے کر گاندھی کے قاتلوں سے مل گئے ہیں۔ ریاست کی عوام نے کسی شخص کو ووٹ نہیں دیا تھا، بلکہ اتحاد کو ووٹ دیا تھا، لیکن نتیش کمار نے عوام کے مینڈیٹ کو درکنار کرکے ان کے ساتھ ہاتھ ملا لیا جس کے خلاف ہم لوگوں نے لڑائی لڑی تھی۔تیجسوی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے کافی جدوجہد کے بعد ریزرویشن کو متعارف کروایا، ریاست کی عوام کے ساتھ انصاف کرنے کا کام کیا لیکن نتیش کمار اب مودی کے ساتھ مل گئے ہیں اور ریزرویشن کو ختم کرانا چاہتے ہیں۔

سمستی پور میں تیجسوی یادو نے کہا کہ یہی وہ زمین ہے جہاں لالو جی نے اڈوانی کی قیادت والے رتھ کو روک کر پورے ملک کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا تھا، لیکن یہاں کی رائے عامہ پر جتنے والے نتیش کمار یہاں کی عوام کو دھوکہ دے کر بی جے پی کے ساتھ مل گئے۔تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار کو بی جے پی میں جانا تھا، وہ تو صرف بہانہ تلاش کر رہے تھے۔تیجسوی کا کہنا تھا کہ نتیش کمار مرکز کے ساتھ مل کر ان کے خاندان پر چھاپہ ڈلوا رہے ہیں اور ڈرانے کا کام کر رہے ہیں۔

تیجسوی نے کہا کہ ہم نے نتیش کمار سے کہا تھا کہ اگر میرا استعفی چاہئے تو بتا دیجئے ہم لوگ اتحاد کے لئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن نتیش کمار کی بی جے پی سے پہلے میچ فکسنگ ہو گئی تھی تبھی تو استعفی کے پانچ منٹ کے اندر ہی مودی جی نے مبارکباد دے دی اور اگلے دن صبح ہی وہ پھر سے بہار کے وزیر اعلی بن گئے۔تیجسوی نے کہا کہ ایک 28 سال کا نوجوان اس کے اصولوں سے نہیں ڈگمگایا لیکن نتیش کمار اپنی کرسی کے خاطر آر ایس ایس کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے۔تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار اور سشیل مودی پر مقدمہ چل رہا ہے تو کیوں یہ وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی بنے ہوئے ہیں؟۔

بہار میں سیلاب کے حالات پر تیجسوی نے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ اس دوران یہاں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، اس کے لئے کون ذمہ دار ہے؟ سب کو پتہ ہے کہ سیلاب کے وقت میں ایسے حالات بن جاتے ہیں تو پھر پہلے اس کی تیاری کیوں نہیں کی گئی؟۔

160سمستی پور میں تقریر کے دوران تیجسوی نے کہا کہ اب اگلا پڑاؤ بھاگلپور ہوگا جہاں میں ایک بڑے گھوٹالے کو پردہ فاش کرنے جا رہا ہوں۔تیجسوی نے کہا کہ یہ تمام لوگ لالو سے ڈرے ہوئے ہیں۔ بہار میں ہمارا مہاگٹھ بندھن شرد جی کے جے ڈی یو کے ساتھ ہے اور رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...