اسدالدین اویسی کا طنز : نتیش نے ہمیں کہا تھا ووٹ کٹوا، خود پی ایم مودی کی گود میں بیٹھ گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 1:26 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،11؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے کشن گنج پہنچے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کو نتیش کمار نے ووٹ کٹوا پارٹی بتایا تھا اور آج ان کی ہی پارٹی خود پی ایم نریندر مودی کی گود میں بیٹھ گئی ہے۔اویسی نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن نے بی جے پی کو روکنے کیلئے لوگوں سے ووٹ لیا تھا لیکن انہوں نے لوگوں کو دھوکہ دیکر بی جے پی سے مل کر سرکار بنا لی۔

ٹھاکر گنج بلاک کے تاریخی گاندھی میدان میں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 25 سال سے ملک کی کئی ریاستوں میں شریعت کورٹ ہے۔ جہاں قاضی مقرر ہیں وہاں کے لوگوں کو شریعہ سے انصاف ملتا ہے۔ اگر دونوں فریق میں سے کسی کو فیصلے پر اعتراض ہے تو ان کے لئے عدالت کھلی ہوئی ہے اور وہ وہاں انصاف کیلئے جا سکتے ہیں۔شریعت کورٹ کی جو بھی لوگ مخالفت کرتے ہیں اسے انہوں نے غلط بتا یا اور کہا کہ یہ کوئی متوازی کورٹ نہیں ہے۔

اویسی نے اعلان کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کشن گنج سے لوک سبھا انتخابات لڑے گی اور پارٹی کے امیدوار اخترالایمان ہوں گے۔ انہوں نے کانگریس اور اس کی حلیف پارٹیوں کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے اس سیمانچل علاقے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے ووٹ لیکر انہیں ہمیشہ ٹھگا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سوامی اگنی ویش معاملہ: بی جے پی یوا مورچہ کے ضلع صدر سمیت آٹھ کے خلاف ایف آئی آر

بندھوا مکتی مورچہ کے بانی اور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بھاج یومو) كے ضلع صدر سمیت کسان مورچہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ کارکنان کے خلاف کل سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

22سالہ بیٹے کے ساتھ50سالہ ٹیکسی ڈرائیور فاروق شیخ نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی

تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمرنہیں ہوتی۔ یہ سچ کرکے دکھایا ہے ممبئی کے50سالہ ٹیکسی ڈرائیور فاروق شیخ نے ۔ فاروق شیخ نے پچاس کی عمر میں اپنے 22 سالہ بیٹے کے ہمراہ کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

ڈھائی سال کے انس بھی بنیں گے حاجی، اپنے والدین کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے روانہ

ہندوستانی عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پہلا قافلہ روانہ ہوگیا ہے اور اب روزانہ بڑی تعداد میں عازمین روانہ ہوں گے۔ تاہم پہلے قافلہ میں ایک ایک ڈھائی سال کا بچہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ٹرمنل -2 پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ اسکیمیں جاری رکھنے کوکابینہ کی منظوری

چھ نوٹیفائیڈاقلیتی فرقوں کے طالب علموں کی پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور صلاحیت و وسائل کی بنیاد پر مرتب کردہ اسکالرشپ اسکیموں کو جاری رکھنے کی تجویز آج وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینی کمیٹی نے منظوری دے دی۔

تین مسلم نوجوان دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سے بری 

مسلم نوجوانوں کو قانونی امدادفراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علمائے مہاراشٹر (ارشد مدنی) کو آج اس وقت ایک بار پھر کامیابی حاصل ہوئی جب کرناٹک کے شہربلاری کی نچلی عدالت نے تین مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزامات سے باعزت بری کردیا۔

22سالہ بیٹے کے ساتھ50سالہ ٹیکسی ڈرائیور فاروق شیخ نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی

تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمرنہیں ہوتی۔ یہ سچ کرکے دکھایا ہے ممبئی کے50سالہ ٹیکسی ڈرائیور فاروق شیخ نے ۔ فاروق شیخ نے پچاس کی عمر میں اپنے 22 سالہ بیٹے کے ہمراہ کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

بھٹکل میونسپالٹی میں صفائی کرمچاری پرہاتھ اُٹھانے کا الزام؛ کام بند کرکے کیا گیا احتجاج؛ صلح صفائی کے بعد معاملہ حل

بھٹکل ٹائون میونسپالٹی کے ایک صفائی کرمچاری پر میونسپالٹی کے ہی ایک آفسر کے ذریعے ہاتھ اُٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے  سبھی صفائی کرمچاریوں نے آج جمعرات کو احتجاج کرتے ہوئے کام کاج بند کردیا۔ مگر قریب تین گھنٹوں بعد  آپسی صلح صفائی کے بعد معاملہ حل کرلیا گیا۔

منگلورومیسکام مزدوروں کو لگا ہائی ٹینشن وائر کا جھٹکا۔ ایک ہلاک 8شدید زخمی

مارائوور بس اسٹائنڈ  کے قریب  الیکٹرک کا نیا کھمبا نصب کرنے میں مصروف منگلورو الیکٹرک سپلائی کمپنی (میسکام) کے مزدور ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آنے سے ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بجلی کے جھٹکے لگنے سے دیگر 8مزدور شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں علاج کے لئے نجی اسپتال لے جایا ...

یلاپور میں برقی تار چھونے سے دو کسانوں کی موت

ضلع اُترکنڑا کے یلاپور تعلقہ کے  ڈونڈیان کوپّا میں  دوکسان اُس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ  منگل شام کو کھیتوں میں کام کاج نپٹا کر واپس گھر جارہے تھے کہ اچانک راستے پر پڑی برقی تار  پر ان کے قدم پڑ گئے۔