نتیش کمار کا لالو اور تیجسوی یادو پر نشانہ ، جان کی فکر، مال اورمالز کی فکر کیا سب سے بڑی دیش بھکتی ؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 11:55 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار میں حکمران جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے صدر اور ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ٹوئٹ کے ذریعے ایک بار پھر اپنے مخالفین پر طنز کیا ہے۔ مسٹر کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مخالفین پر مسلسل دوسرے دن شدید حملہ کرتے ہوئے لکھا-جان کی فکر، مال، مالز کی فکر، کیا سب سے بڑی دیش بھکتی ہے۔اگرچہ اپنی ٹویٹس میں وزیر اعلی نے کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کا ٹویٹ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس سے قبل منگل کو بھی وزیر اعلی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سپریمو، جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر شرد یادو اور سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی کی سیکورٹی میں کمی کرنے کے مرکز کے فیصلے کو لے کر جاری بیان بازی کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج پر طنز کیا تھا۔انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے مخالفین پر حملہ کرتے سوال کیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے زیڈ پلس اور ایس ایس جی کی ملی ہوئی سیکورٹی کے باوجود مرکزی حکومت سے نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور مرکزی ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کے سینکڑوں سکیورٹی جوانوں کی دستیابی کے ذریعے لوگوں پر رعب جھاڑنے کی ذہنیت کیا بہادر شخصیت کا مظہر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...