مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا، میں نے مودی جی اور 15 لاکھ کو لے کر کچھ بھی نہیں کہا، یہ جھوٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 9:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،10؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری یہ مان رہے ہیں کہ ان کی مودی حکومت نے اقتدار میں آنے کے لیے جھوٹے وعدے کیے، مگراب اس پر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے خود بیان دیا ہے۔وائرل ویڈیو اور وعدوں کو لے کر اپنے بیان پر نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پربے بنیاد اورجھوٹ ہے۔انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا ۔بتا دیں کہ کانگریس نے حال ہی میں ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کو اس بات سے متفق ہوتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ مودی حکومت جھوٹے وعدوں اور جملوں کی بنیاد پر کھڑی ہوئی ہے۔2014 انتخابات میں بی جے پی کے وعدوں سے متعلق میڈیا میں اپنے مبینہ بیان لے کر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کہا کہ یہ جھوٹ ہے۔میں نے مودی جی اور 15 لاکھ روپے کو لے کر ایسا کچھ بھی نہیں کہا ہے۔پروگرام مراٹھی میں تھا اور میں حیران ہوں کہ راہل گاندھی کب سے مراٹھی سمجھنے لگے؟نتن گڈکری نے مزید کہا کہ میرے وعدے کو لے کر کبھی کسی نے نہیں سوال کیا۔مہاراشٹر میں الیکشن کے وقت منڈے جی اور دیویندر جی نے کہا کہ ٹول ٹیکس معاف کر دو،ایسابول دیجیے۔میں نے کہا ایسا نہیں کرنا چاہئے، نقصان ہوگا تو وہ لوگ بولے ارے ہم لوگ اقتدار میں کہاں آنے والے ہیں۔اس وقت کسی حکومت کی بات نہیں تھی، مودی جی کی بات نہیں تھی۔15 لاکھ کی بات نہیں تھی۔دیویندر جی نے بعد میں ٹول معاف بھی کیا۔راہل جی سے درخواست ہے مراٹھی سیکھیں اورسمجھنا شروع کریں تاکہ آگے سے ایسی غلطی نہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...