نرملا سیتارمن نے کانگریس سے پوچھا، رافیل پر ایچ اے ایل کی اتنی ہی فکر تھی تو آگسٹا ویسٹ لینڈ سے سودا کیوں ہوا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th January 2019, 1:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،5 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رافیل معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا کہ چاہے اقتدار میں کوئی بھی ہو ملک کامفاد سب سے اہم ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ رافیل معاملے پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا جائے گا۔ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات اتار چڑھاؤ والے رہے ہیں۔چین۔پاکستان کی بہتر تیاری ہے۔یو پی اے کے 10 سالوں کے دور حکومت میں کچھ نہیں ہوا ہے۔ہماری فضائیہ کے پاس جہاز کم ہوتے جا رہے تھے۔2006 کے بعد سے رافیل ڈیل پر جاری تعطل جاری تھا۔اس وقت صرف 18 طیاروں کی بات تھی لیکن 2014 تک بھی طیارے دستیاب نہیں ہو پائے تھے۔ہماری فوج کو ان طیاروں کی ضرورت تھی۔لہٰذا ہماری حکومت نے ان طیاروں کو فوری طور پر خریدنے کا فیصلہ کیا اور ڈیل کے مطابق پہلی ہوائی جہاز اس سال 2019 تک ملک کو دستیاب ہو جائے گی۔2022 تک تمام 36 رافیل طیارے ہندوستان کو دستیاب ہو جائیں گے۔نرملا سیتارمن نے کانگریس سے الٹا سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ حفاظت کے لئے سودا کرنا اور حفاظت کے نام پر سودا کرنے میں فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس بتائے کہ آخر منظوری ملنے کے بعد بھی رافیل طیارے سودا کیوں ملتوی کیا گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ کانگریس کا ان طیاروں کو خریدنے کا بھی ارادہ ہی نہیں تھا۔انل امبانی کا نام لے کر الزام لگانے پر نرملا سیتارمن نے رابرڈ واڈرا پر بھی اشاروں اشاروں میں نشانہ لگایا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایچ اے ایل کے نام پر کانگریس مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔جس پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ 3 دہائی تک پارلیمانی کمیٹی ناکام رہی ہے اس کے رکن کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے بھی رہے ہیں۔ایچ اے ایل کو مسلسل مہلت دی جاتی رہی ہے۔کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ ایک بھی طریقے کادیسی جہاز نہیں بنا پائی ہے ایچ اے ایل۔وزیر دفاع نے کہا کہ 2005 سے لے کر 2014 تک ایچ اے ایل پر کچھ نہیں ہوا۔اس کو ایک لاکھ کروڑ کے پروجیکٹ ہم نے دلائے۔8 سے 16 طیارہ بنانے کی صلاحیت موجودہ مرکزی حکومت کے وقت کی گئی۔نرملا سیتارمن نے پوچھا کہ اگر رافیل پر ایچ اے ایل کی اتنی ہی فکر تھی تو آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ کیوں سودا ہوا۔اس کے ساتھ ہی وزیر دفاع نے فرانس کے صدر کے ساتھ راہل گاندھی کی بات چیت کی سرکاری کاپی بھی پارلیمنٹ کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ملک اور ایوان کو گمراہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...