نربھیا کے گنہگار کی بہن نے کہا،غلطی ہر بار لڑکوں کی ہی نہیں ہوتی
نئی دہلی،6؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نربھیا اسکینڈل کے قصورواروں کے لئے ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کوئی رحم نہیں دکھایا اور ان کی پھانسی کی سزاکوبرقرار رکھا۔مگر ایک مجرم کی بہن کا کہنا ہے کہ انسان سے غلطی ہو جاتی ہے، اس موقع ملنا چاہئے۔دہلی کے آر کے پورم میں روداس کیمپ کی چھوٹی سی گلیوں کے درمیان ایک کمرے والے گھر میں نربھیاکانڈ کے مجرم پون گپتا خاندان رہتا ہے۔اس مکان میں ایک چھوٹی باورچی خانے میں ہے، تو دوسری طرف دیوار پر ایک ایل ای ڈی ٹی وی لگاہے۔پون کوپھانسی کی سزا ملنے کے بعد اس گھر میں ماتم چھایاہے۔جب کورٹ کا فیصلہ آیا تب پون گپتا کے والدین عدالت میں موجود تھے، جبکہ اس کی چھوٹی بہن بورڈ امتحان کے چلتے اپنے گھر پر ہی تھی۔جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، تب وہ ٹی وی کے سامنے ہی بیٹھی تھی۔فیصلہ سنتے ہی اس نے ہمارے ساتھی میل ٹوڈے کو تیز آواز میں بتایا کہ بھارت میں جو جرائم کرتا ہے۔اور کوئی بھی غلطی کرتاہے۔تو اسے کم سے کم اس غلطی کو بہتر بنانے کا ایک موقع دیا جانا چاہئے۔لیکن عدالت نے میرے بھائی کودوسراموقع نہیں دیاہے۔