لندن میں سنگاپور کے پاسپورٹ پر رہ رہا نیرو مودی: ای ڈی ذرائع 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 12:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19 مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) ڈائمنڈ کاروباری نیرو مودی اور ان کے خاندان کو کروڑوں روپے کے پنجاب نیشنل بینک فراڈ کیس کی تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے نافذ کرنے والے ای ڈی کی طرف سے سمن جاری کئے جانے کے با وجود مافیا مودی نے ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے بیرون ملک رہنا تو دور وہ تفتیش کاروں کی پہنچ سے بھی دور رہے ۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق نیرومودی فی الحال سنگاپور کے پاسپورٹ پر لندن میں ہیں جبکہ ان کا بھائی نشال مودی بیلجیم پاسپورٹ پرمقیم ہے ۔نیرومودی کی بہن بھی بلجیم پاسپورٹ پر فی الحال ہانگ کانگ میں ہو سکتی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس کے شوہر مینک مہتا کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے اور وہ ہانگ کانگ اور نیویارک کے درمیان گھوم رہا ہے۔ ای ڈی نے نیرو مودی کے والد ، بہن اور اس کے شوہر مینک مہتا کو سمن جاری کیا تھا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ای ڈی کے ایک ایک افسر نے بتایا کہ ان کے ای میل کے ذریعے سمن بھیجے گئے ہیں۔ ان تینوں سے ایجنسی کے ممبئی آفس میں ای ڈی تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا تاکہ وہ معاملے میں اپنا بیان درج کروائیں؛ کیونکہ جانچ ایجنسی ممبئی کی عدالت میں منی لانڈرنگ ایکٹ کے خصوصی دفعات میں چارج شیٹ دائر کرنے کے عمل میں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...