کیا ’نیپاہ‘وائرس ضلع شمالی کینرا میں پہنچ گیا ہے؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th May 2018, 1:47 PM | ساحلی خبریں |

کاروار24؍مئی (ایس او نیوز) کیرالہ میں نظر آنے والے خطرناک ’نیپاہ‘ وائرس ضلع جنوبی کینرا میں نمودار ہونے اور دو مشکوک معاملات سامنے آنے کی خبریں ملی تھیں۔اور اس کا سبب کیرالہ سے منگلورو آنے جانے والے افرادکوبتایا جاتا ہے۔

اس پہلو سے ضلع شمالی کینرا میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کے امکانات موجود ہیں، کیونکہ یہاں پربھی خاص کر ’کائیگا اٹامک پلانٹ‘اور ’سی برڈ‘ بحری اڈے میں کام کرنے والے بہت سارے افسران اور ملازمین کیرالہ سے تعلق رکھتے ہیں او ر ان کا اپنا شہروں کے لئے آنا جانا لگا رہتا ہے۔ا س کے علاوہ بیکری، ہوٹل اور مختلف کاروبارمیں بھی کیرالہ کے افراد بڑی تعداد میں مشغول ہیں۔ضلع شمالی کینرا سے بہت ہی قریبی ریاست گوا میں بھی مزدوری اور کاروبار کرنے والے کیرالہ کے افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔ان سب باتوں کے پیش نظر ضلع شمالی کینرامیں ان افراد کی وجہ سے ’نیپاہ‘ وائرس پھیلنے کے امکانا ت پر عوام کے اندر سرگوشیاں ہورہی ہیں۔ کیونکہ کیرالہ میں اپنے گھروں کو جاکر واپس لوٹتے ہوئے جانے انجانے میں اپنے ساتھ یہ وائرس بھی لے آنے کی گنجائش بنی ہوئی ہے۔

لہٰذا عوام کا خیال ہے کہ احتیاط کے طور پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے ٹرینوں اور بسوں وغیرہ سے منگلورو کی طرف سے ضلع شمالی کینرا کی طرف آنے والوں کا طبی معائنہ کرنے کی مہم چلائے تو عوامی مفاد میں ایک بہتر اقدام ہوگا۔پتہ چلا ہے کہ کاروار کے ان علاقوں میں جہاں کیرالہ کے باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے ،وہاں پر محکمہ صحت کی طرف سے چوکسی برتی جارہی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر اشوک کمار کے مطابق ’نیپاہ‘ وائرس کی تباہ کاری اور اس سے ہونے والی بیماری کے تعلق سے عوام کے اندر بیداری پیدا کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔بحری اڈے پر بہت بڑی تعداد میں کیرالہ کے باشندے ہونے کی وجہ سے وہاں کے اسپتال میں احتیاطی تدابیر کرنے کے احکام جاری کیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔