دہشت گردوں کے خوف سے 9ایس پی او نے چھوڑی جموں و کشمیر پولیس کی نوکری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2018, 10:58 PM | ملکی خبریں |

سری نگر ،11اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہشت گردوں کی دھمکی کے بعد خوف سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ کے نو ایس پی او نے اپنی ملازت سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کے نوکری چھوڑنے کا اعلان علاقہ کی دو مساجد سے کیا گیا۔ مسجد کے مولوی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس پی او کے نوکری چھوڑنے کا خط ملا ہے۔

امر اجالا میں شائع خبر کے مطابق، پاستونا مسجد میں ایس پی او پرویز احمد اہنگر، حلال احمد خان، مظفر احمد خان، مدثر امجد میر، ارشاد احمد راتھر اور عشرت علی کا خط ملا ہے۔ لارو مسجد کے امام کواسحاق احمد بھٹ، گلزار احمد وانی اور اعجاز احمد میرکے ملازت چھوڑنے کا خط ملا ہے۔ دونوں مساجد کے امام نے اعلان کیا کہ ایس پی او نے خط میں معافی مانگی ہے۔

رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی بات کہتے ہوئے عوام سے بھی معافی مانگی ہے۔واضح ہو کہ ترال علاقہ میں اس ہفتہ مسلسل دو دن دہشت گردوں نے ایس پی او کو نشانہ بتایا تھا۔ چھ اگست کو لورو گاوں میں دہشت گروں نے گھر پر موجود ایس پی اواسحاق احمد بھٹ پر فائرنگ کی، لیکن وہ بچ کر بھاگ نکلا۔ اگلے ہی دن پستانا گاوں میں ایس پی اوعاشق احمد لون کودہشت گردوں نے گھر کے پاس ہی گولی ماری۔ گولی پیر میں لگنے سے وہ زخمی ہوکر گر پڑا۔ علاوہ ازیں جولائی میں ترال علاقہ سے ایک ایس پی او کواغوا کر لیا تھا، لیکن والدہ کی اپیل کے بعد دہشت گردوں نے اسے چھوڑ دیا تھا۔

خبر کے مطابق، دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نے کچھ دن پہلے سبھی ایس پی او کو 15 دن میں نوکری چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ ایسی ہی دھمکی لشکر طیبہ کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔ دہشت گرد تنظیم کی اس دھمکی میں ایس پی او کو سخت ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر انہوں نے 15 دنوں میں ملازمت نہیں چھوڑی تو انجام بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...