اسرائیلی فوج کی غزہ میں فائرنگ سے 9 فلسطینی شہری زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2018, 5:24 PM | عالمی خبریں |

غزہ 8اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فائرنگ کرکے کم سے کم نو فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا۔نامہ نگار کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں البریج کیمپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ پانچ فلسطینی شہری البریج کیمپ میں زخمی ہوئے ہیں۔ادھر نامہ نگار کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ بچے کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ میں زخم آ ئے ہیں اور اسے علاج کے لیے شہداء4 الاقصیٰ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔