نائیجیریا میں خفیہ ایجنسی کا سربراہ معطل
ابوجا،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے حکومتی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ ملکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ان دونوں شخصیات پر کئی ملین ڈالر کی کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکومتی سیکریٹری ڈیوڈ باباشیر لاوال نے مبینہ طور پر حکومتی فنڈز میں 8 لاکھ ڈالر کی خرد برد کی ہے جبکہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ آیو اوکے کے ایک گھر سے چوالیس ملین ڈالر کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔