غازی آباد میں این آئی اے اور مقامی پولیس ٹیم پر حملہ ، ایک جوان کولگی گولی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 8:52 PM | ملکی خبریں |

غازی آباد3دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لدھیانہ میں آر ایس ایس کارکن کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے این آئی اے اور مقامی پولیس کی ٹیم جب یوپی کے غازی آباد کے ایک گاؤں میں پہنچی، تو وہاں این آئی اے اور مقامی پولیس کی ٹیم پر ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ این آئی اے اور پولیس ٹیموں پر حملہ کیا گیا جس میں ٹیم پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی گئی ۔ حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل کو بھی گولی ماری گئی۔ اسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ دفاع میں پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی جس کے بعدحملہ آور وہاں سے جان بچاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولس ان کو گرفتار نہ کرسکی ۔ اس حملہ میں سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا کہ آر ایس ایس کے کارکن کے لدھیانہ میں قتل کے سلسلے میں تفتیش کے دوران کچھ مشتبہ اسلحہ اسمگلروں کے نام سامنے آئے تھے، جنہوں نے پنجاب میں مبینہ طور پر ملزمان کو ہتھیار دیئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ یوپی پولیس کی مدد سے این آئی اے کی ٹیم نے نے 2 اور 3 دسمبر کی درمیانی رات کو کچھ مشتبہ اسلحہ اسمگلروں کو گرفتار کرنے کے لئے میرٹھ میں تلاشی مہم چلائی۔ مزید تفتیش کے لیے غازی آباد کے نابلی گاؤں میں مشتبہ شخص کے گھر پر چھاپے مارے گئے تھے۔ اس مہم کے دوران بھیڑ نے پولیس اور این آئی اے کی ٹیم میں رکاوٹ کی کوشش کی اور بعض لوگوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ یو پی پولیس تہذیب خان کا قیام زخمی تھا۔غور طلب ہے کہ 17 اکتوبر کو لدھیانہ میں آر ایس ایس کے سرگرم کارکن کا موٹر سائیکل سوار نے گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا جس سے اس کارکن کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے این آئی اے کو قتل کی تفتیش کی ذمہ داری سونپی تھی ۔یہ بات قابل تعجب ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی پر حملہ آوروں نے پتھراؤ کرکے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے اور ایجنسی اہلکار محض تماشااور چوٹ کھانے پر ہی قناعت کر گئے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...