این آئی اے نے آر ایس ایس لیڈر کے قتل سے متعلق معاملہ درج کیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2017, 11:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 18 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے لدھیانہ میں آر ایس ایس لیڈر قتل کے سلسلے میں کیس درج کیا ہے۔پنجاب حکومت نے تقریبا ایک ماہ پہلے کی انکوائری کی ذمہ داری مرکزی ایجنسی کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مذکورہ آر ایس ایس لیڈرگزشتہ ماہ لدھیانہ میں صبح جب آر ایس ایس برانچ سے گھر واپس آ رہے تھے تو موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے اس پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ این آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق جمعرات کو جودھیوال تھانے میں غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام قانون کی دفعہ 10، 12 اور 13، تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور 34 اور اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت مقدمہ دوبارہ درج کیا ہے ۔ نئی دہلی سے این آئی اے کی ایک ٹیم انکوائری کرنے لدھیانہ پہنچ چکی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...