این آئی اے کااعتراف ،’’لو‘‘تو ہے لیکن جہاد نہیں کیرلا میں لو جہاد کے معاملوں میں جانچ بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 11:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرلا میں این آئی نے لو جہاد کے معاملوں میں یہ کہتے ہوئے جانچ بند کر دی کہ ان معاملوں میں لو تو ہے لیکن جہاد نہیں ہے۔ این آئی اے کے ایک افسر نے کہا کہ ہندوستان کا آئین تمام شہریوں کو کسی بھی مذہب کو اپنانے اور ماننے کے بنیادی حقوق دیتا ہے۔ غور طلب ہے کہ این آئی اے ایسے معاملوں کی جانچ کر رہی تھی ، جس میں مسلم لڑکوں نے ہندو لڑکیوں سے شادی کی تھی۔ اس کے بعد لڑکیوں نے مذہب تبدیل کیا۔ پھر الزامات لگے کہ یہ جہادی دماغوں کی سازش ہے جس میں مسلم لڑکے محبت کے نام پر ہندو لڑکیوں کو ورغلا کر ان کا مذہب تبدیل کر وا رہے ہیں۔ان الزامات کے بعد معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ؛اب این آئی نے ان میں سے تقریباً سبھی معاملوں کی جانچ بند کر دی ہے۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق؛ لو جہاد کے معاملوں کی جانچ سے جڑے ایک افسر نے نام نہ چھاپنے کی شرط پر بتایا کہ این آئی اے کو کوئی پختہ ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ان معاملوں میں یہاں تک تو ٹھیک ہے کہ مسلم ۔ہندو لڑکے لڑکیوں کے بیچ لو میرج ہوئی۔ یہ بھی صحیح ہے کہ مذہب تبدیل کیا گیا۔ لیکن یہ سب کسی مجرمانہ سازش کے تحت کیا گیا، اس کا ثبوت نہیں ملا ہے۔ لہٰذا این آئی اے اب ان معاملوں میں آگے کوئی رپورٹ پیش کرے گی ، اس کے امکانات نہیں ہیں۔این آئی اے کے ایک افسر نے کہا،’ جہاں تک این آئی اے کا معاملہ ہے ، ہمارے لئے یہ معاملے بند ہو چکے ہیں۔ ہمیں ایسے ثبوت نہیں ملے ہیں کہ ان معاملوں میں کسی لڑکے یا لڑکی سے زبردستی مذہب تبدیل کرایا گیا۔ حالانکہ یہ صحیح ہے کہ مذہب تبدیل کرانے والوں میں ایک ہی گروپ کے زیادہ لوگ ملوث پائے گئے۔ یہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی )سے جڑے لوگ تھے، جو یا تو لڑکے یا لڑکی کو اسلام قبول کرنے میں مدد کر رہے تھے۔ لیکن ان پر مقدمہ چلایا جائے ایسے ثبوت نہیں ملے ہیں۔غور طلب ہے کہ کیرلا میں ہادیہ سے جڑا معاملہ لو جہاد کی مثال کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ہادیہ ہندو تھی جس نے شافعین نامی لڑکے سے شادی کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا اور اپنا نام بدل کر ہادیہ کر لیا تھا۔ اس کے والد کی عرضی پر کیرلا ہائی کورٹ نے اس شادی کو رد کر دیا تھا۔ اس بنیاد پر کہ یہ شادی زبردستی کرائی گئی ہے۔ لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو رد کر دیا تھا اور یہ بھی کہا کہ ایجنسی ہادیہ کے نکاح کی جانچ نہیں کر سکتی۔ سپریم کورٹ نے یہ سوال بھی کیا تھا کہ کیا عدالت بالغوں کی شادی کو رد کر سکتی ہے۔ واضح ہو کہ این آئی اے اسی طرح کے11معاملوں کی جانچ کر رہی تھی جن میں 89جوڑوں نے دوسرے مذہب کے لڑکے یا لڑکی سے شادی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...