سیمی واگھمن ٹریننگ کیمپ معاملہ؛دہشت گردی کے الزامات سے17؍ مسلم نوجوان باعزت بری، جمعیۃ علماء کی بڑی کامیابی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2018, 11:48 PM | ملکی خبریں |

ممبئی14؍ مئی(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) دسمبر 2007 میں کیرالا کے واگھمن نامی علاقے میں ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے مقصد سے مبینہ خفیہ میٹنگ کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار 35؍ مسلم نوجوانوں کے خلاف قائم مقدمہ کا آج فیصلہ آیا جس کے دوران عدالت نے 17؍مسلم ملزمین کو دہشت گردی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سے بری کردیا۔ 

یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔

گلزار اعظمی نے بتایا کہ کیرالا کے ارناکلم نامی مقام پر قائم خصوصی عدالت نے ایک جانب جہاں ۱۷؍ مسلم نوجوانوں کو مقدمہ سے باعزت بری کردیا وہیں 18؍ ملزمین کو قصور وار قراردیا اور ان کی سزاؤں کا تعین آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا ۔ 

گلزاراحمد اعظمی نے مقدمہ کے تعلق سے بتایا کہNIA عدالت کے خصوصی جج ایدوپاکوثر کے روبرو معاملے کی سماعت جاری تھی مقدمہ کے دوران ۷۷؍ سرکاری گوہان استغاثہ اور ۳؍ گواہان دفاع سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے ایڈوکیٹ وی وی راگھوناتھ اور ایڈوکیٹ کے پی شریف نے جرح کی تھی گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ ان تمام ۳۵؍ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 122-153A,124,A,120,B اور غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام والے قانون کی دفعات 3,5,10,13 نیز آرمس ایکٹ کی دفعات 25,27 کے تحت NIAپولس اسٹیشن دہلی نے مقدمہ قائم کیا تھا اور معاملے کی تحقیقات شروع کی تھی اور ملک کے مختلف شہروں سے 35؍ مسلم نوجوانو ں کو گرفتار کیا تھا اور ان پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ سیمی کے رکن ہیں اور ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی سازش رچ رہے تھے اور اس لیئے انہوں نے واگھمن میں ایک خفیہ کیمپ کا انعقاد کیا تھا ۔

خصوصی عدالت سے باعزت بری کیئے گئے ملزمین میں عثمان ،محمد علی محرم علی ،کامران حاجی صاحب صدیقی ،محمد یاسین عبد ل خان ،محمد آصف محمد قادر ، حبیب فلاحی ،محمد ساجد منصوری ،غیاث الدین عبد السلیم انصاری ،زاہد قطب الدین شیخ ،عارف کاغذی، محمد اسماعیل محمد اسحاق ،عمران ابراہیم شیخ ،قیام الدین شرف الدین ،یونس ،جاوید احمد شیخ ،محمد عرفان منصوری ،نذیر پٹیل،شامل ہیں۔

آج کی عدالتی کارروائی کے بعد گلزار اعظمی نے کہا کہ مکمل فیصلہ آنے کے بعد وکلاء سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔

نیزگلزار اعظمی نے کہا کہ اس معاملے میں گرفتار بیشتر ملزمین احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ کا سامنا کررہے ہیں اور انہیں امید ہیکہ انہیں عدالت سے وہاں سے بھی انصاف ملے گا ، جمعیۃ علماء احمد آباد مقدمہ میں بھی ملزمین کو قانونی امداد فراہم کررہی ہے ۔

صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کو جب فیصلہ کے تعلق سے آگاہ کیاگیا توآپ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ یہ بڑی کامیابی ہے اور 8؍ سال بعد ہی صحیح ملزمین کو انصاف ملا ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ بقیہ ملزمین کے حق میں بھی کم سے کم سزاؤں کا تعین ہوگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...