این جی ٹی ۔بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ؛ ابوظبی رائڈرس کی شاندار جیت؛ ۴ پارٹنرس کو ملا دوسرا مقام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th February 2017, 2:26 PM | خلیجی خبریں | اسپورٹس |

عجمان 28/ فروری (ایس او نیوز)  این جی ٹی۔ بی پی ایل2017 کے فائنل میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والے دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں اور ابوظبی رائیڈرس نے شاندار جیت درج کرتے ہوئے فور پارٹنر چارجرس کو 39 رنوں سے شکست دیتے ہوئے کپ جیت لیا۔

آخری ہفتہ یعنی جمعہ 24 فروری کو  دو سیمی فائنل اور فائنل میچ کھیلے گئے۔پہلا سیمی فائنل یونیک اسٹرائکر اور ۴ پارٹنرچارجرس کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹاس جیت کر فور پارٹنر چارجرس نے یونیک اسٹرائیکر کو  پہلے بلے بازی کی دعوت دی جس میں مقررہ ۲۰ اوروں میں یونیک اسٹرائیکر نے کرکٹ زبان میں بولے جانے والے نیلسن اسکوریعنی ۱۱۱ رن بنائے جس میں عبدالقوی موٹیا کے 30 رن شامل ہیں‘ اسماعیل فرکد فکردے نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر یونیق کی کمر توڑ ڈالی ۔۱۱۲ رن کا پیچھا کرتے ہوئے ۴ پارٹنر کی شروعات اچھی نہیں رہی سلامی بلے باز حسنین رضا صرف ۲ رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ فیروز شانو نے 36 اور عبدالمقیط کوچاپو نے 22 رن بنائے ۔ یونیق کے باولروں میں  کچھ خاص اثر نہیں دیکھا گیا اور ۴ پارٹنرس نے مقررہ نشانہ  میچ ۵ وکٹوں کے نقصان پر 16 اوورں میں ہی حاصل کرلیا ۔ اسماعیل فرکد کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا ۔ 

دوسرا سیمی فائنل ڈی وی ایس اسمیشر اور ابوظبی رائڈرس کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی وی ایس اسمیشر نے 152 رن بنائے جس میں رمضان بیری نے ۳۵ اور جندوب مٹا نے ۵۱ رن بنائے ‘ ابوظبی رائڈرس کی طرف سے عبدالباسط معلم اور اعجاز صدیق نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ ابوظبی رائڈرس کی طرف سے عبدالباسط معلم نے 21 گیندوں میں ۵ چھکوں اور ۴ چوکوں کی  مدد سے 51 رن بنائے اوراپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔انہیں بہترین بلے بازی کے ساتھ ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کرنے پر  مین آف دی میچ کےاعزاز  سے نوازا گیا۔

فائنل میچ سے قبل ٹرافی کا افتتاح ہوا اور پچھلے تمام میچوں میں نمایاں کامیابی دلانے والے کھلاڑیوں کو مین آف دی میچ ٹرافی سے نوازا گیا۔ فائنل میچ ابوظبی رائڈرس اور ۴ پا رٹنرس کے درمیان کھیلا گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابوظبی رائڈرس نے مقررہ ۲۰ اوورں میں ۸ وکٹوں کے نقصان  پر 181 رن بنائے جس میں سید اسماعیل آفضان نے ۳۸ ‘ حسام ملا نے ۳۲ اور اعجاز صدیق نے ۲۳ رن بنائے جب کہ عفیف محتشم نے ۳ اور فرکد اور وحید نے دو دو وکٹ حاصل کئے ‘ 182 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے ۴ پارٹنرس چار جرس صرف 142 رن ہی بنا پائے،  جس میں مصعب خطال کے 51 رن اور آخلاق محتشم کے ۲۴ رن شامل ہیں۔  عبدالباسط معلمی نے بہترین گیند بازی کی انہوں نے 14 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے او ر ٹورنامنٹ کے سینئر کھلاڑی اشرف علی مصباح نے 36رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے ۔ ا س طرح پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ابوظبی رائڈرس کی ٹیم نے این جی ٹی بی پی ایل 2017 چیمپئن کا خطاب 39 رنوں سے جیت لیا۔

عبدالبا سط معلمی کو مین آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔

اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل صاحب نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہر میدان میں بازی مار سکتے ہیں جیسا کہ یہاں بھٹکل سے دور خلیجی ملک میں اتنا شاندار ٹورنامنٹ منعقدکرکے اپنے جوہر دکھلائے ہیں ۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں اور آرگنائزر کو مبارکباد پیش کی ۔ بی پی ایل چیرمین جناب عتیق الرحمن منیری نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس  ٹورنامنٹ کی کامیابی میں آپ تمام لوگ شامل ہیں انہوں نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اتنا شاندار کھیل پیش کرنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ Connecting young Bhatkalies کے نعرہ سے شروع ہوا ٹورنامنٹ کا یہ سلسلہ الحمدللہ آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے فائنل کے بازی گر ابوظبی رائڈرس کو پہلی مرتبہ شرکت کرکے بازی مارنے پر مبارکباد پیش کی ۔

انجمن کے پروفیشنل بورڈ سکریٹری جناب قمری آفتاب صاحب جو اعزازی مہمان کی حیثیت سے موجود تھے، اپنے  تاثرات میں کہا کہ اتنا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرکے یہاں کے نوجوانوں نے آپس میں ملنے کا ایک اچھا موقع فراہم کیا ہے ۔مجھے بھی یہاں آکر بہت سے پرانے دوستوں سے ملاقات اور آپسی مذاکرہ کرنے کا موقع ملا۔ محمد اشفاق صاحب نے کہا کہ آرگنائزر سے زیادہ ٹیمیں جو اپنے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اتنی محنت اور وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھاتی ہے ان کو اس کا سہرا جاتا ہے ۔ انہوں نے فائنل میں جیت حاصل کرنے والی اور شکست کھانے  والی دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی۔

 مرکز النوائط ابوظبی کے صدر جناب کاڈلی حسیب صاحب نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے ‘ اس سے پہلے محمد ابن مولوی شکیب شاہ بندری کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا ‘ جیلانی محتشم نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا ‘ سرپرست بی پی ایل جناب محمد غوث خلیفہ نے کلمہ تشکر پیش کیا ۔ جی سی ممبر عمران خطیب اور الطاف پٹھان نے نظامت کی ۔

پہلا انعام مع ٹرافی AED 7777 اور رنر آپ مع ٹرافی 5555 بالترتیب ابوظبی رائیڈرس اور فور چارجرپارٹنرس کو دیا گیا - اس کے علاوہ معتصم جاکٹی کو پلیر آف دی ٹورنامنٹ ‘ طحہ معلم کو بیسٹ بولر ‘ عاقب حیدر کو بیسٹ بیٹسمن اور عبادہ برماور کو زیادہ چکھے لگانے پر انعامات و ٹرافی سے نوازا گیا ۔

بی پی ایل کونسل کے کمیشنر جناب کے ایم وسیم اسٹیج پر موجود تھے ۔ بی پی ایل ٹورنامنٹ میں مسلسل ہر میچ کو دیکھنے آنے والے بزرگ جناب شمس الدین شاہ بندری کی شال پوشی کی گئی ۔ بھٹکل کے ماضی کے بہترین کھلاڑی جناب زبیر مصباح اور سلیم پیرزادے کو ان کی لائف ٹائم شاندار کارکردگی پر تہنیت کی گئی ۔ اختتامی تقریب میں زیادہ شائقین کرکٹ موجود تھے ۔ اس کے علاوہ فیر پلے Fair Play ٹیم کے ایوارڈ کا اعلان  گورننگ کونسل میٹنگ میں لیا گیا اور اس کے لئے ڈی وی ایس اسمیشرٹیم کو منتخب کیا گیا۔ اس ٹیم کے کپتان نور ائیکری اور ٹیم مینجر فا ئق ادیاور نے بی پی ایل کمیشنرکے  ایم وسیم کے ہاتھو ں یہ ٹرافی حاصل کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...