1لاکھ موٹرسائیکل کے ساتھ ریلی نکالیں گے امت شاہ، این جی ٹی نے کھٹر حکومت سے مانگاجواب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2018, 8:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ 15 فروری کو جیند ہریانہ میں مجوزہ موٹر سائیکل ریلی پر مسلسل گرہی لگتاجارہاہے۔اس سے پہلے جاٹوں نے اس ریلی کو روکنے کا اعلان کیا ہے، اب اس ریلی کے خلاف این جی ٹی میں ایک درخواست درج کی گئی ہے۔ این جی ٹی میں درج درخواستوں میں یہ کہا گیا ہے کہ امت شاہ کی ریلی سے آلودگی کا خطرہ ہوسکتا ہے، کیونکہ اس میں ایک لاکھ سے زیادہ بائیک شامل ہوں گی۔این جی ٹی نے ہریانہ حکومت کو 13 فروری کو اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کرنے کے معاملے پر جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یہ درخواست وکٹر ڈھیسانامی وکیل نے سمیر سوڑھی کی طرف سے داخل کی ہے۔غور طلب ہے کہ امت شاہ کی مجوزہ ریلی کوروکنے کااعلان اکھل بھارتیہ جاٹ ریزرویشن کمیٹی نے بھی کیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے جیند میں 750 ٹریکٹروں کا رجسٹریشن اب تک ہوچکاہے۔وہیں کمیٹی دوسرے اضلاع میں رجسٹریشن کاکام چلارہی ہے۔جاٹ ریزریشن کی تحریک میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی یاد میں ریاست میں 18فروری کویوم قربانی منایا جارہا ہے۔ جس کے سبب15 فروری کوجیندکی 7 اہم سڑکوں پر بچوں اورخواتین کے ساتھ ٹریکٹر ٹریلی کے ساتھ جاٹ پہنچیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...