برجیش ٹھاکر کے این جی او کا رجسٹریشن منسوخ، بینک ٹرانزیکشن پر روک لگی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2018, 1:30 AM | ملکی خبریں |

مظفر پور پٹنہ:11/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار حکومت نے برجیش ٹھاکر کے این جی او کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا ہے جو مظفر پور میں اس شلیٹرہاؤس کوچلارہاتھاجہاں ایک مدت کے دوران34لڑکیوں کا مبینہ طور پر جنسی استحصال کیا گیا۔اس سلسلے میں ایک افسر نے یہاں بتایا کہ اس کے ساتھ ہی این جی او کی املاک کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی اور بینک اکاؤنٹس کے لین دین پر بھی روک لگا دی گئی۔مظفرپورضلع رجسٹریشن آفیسر سنجے کمار کے مطابق سروس قرارداد ایوم ترقی کمیٹی کے بینک اکاؤنٹس کے لین دین اور اس کے ٹرانزیکشن اور رئیل پراپرٹی کی خریداری اور فروخت پر روک کا حکم سات اور آٹھ اگست کو ضلع مجسٹریٹ محمدسہیل کی جانب سے دیاگیا۔دل چسپ بات یہ ہے کہ ٹھاکر کا نام این جی اوکے عہدیداروں اور ارکان میں شامل نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔