آئندہ لوک سبھا الیکشن مودی بنام بھارت ہوگا : کانگریس 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2018, 11:19 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا21جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مغربی بنگال کے نئے کانگریسی سربراہ گورو گوگوئی نے پیر کو دعوی کیا ہے کہ 2019 لوک سبھا انتخابات نریندر مودی اور بقیہ بھارت کے درمیان لڑا جائے گا اور ان کی پارٹی مرکز میں حکومت بنائے گی۔راہل گاندھی کے قریبی سمجھے جانے والے گوگوئی نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس آئندہ عام انتخابات میں اپنی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی اور حکومت بنائے گی۔ گوگوئی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ واپسی کرنا ہمارے ڈی این اے میں ہیں کیونکہ ہمارے اقدار اور ہمارا ایجنڈہ سماج اور ملک کے موافق ہے اور اس ملک کے عوام کو عوام مخالف حکومت کے زوال کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ آسام کے سابق وزیراعلیٰ ترون گوگوئی کے بیٹے گورو فی الحال اپنے آبائی ریاست کالیابور سیٹ سے لوک سبھا کے رکن ہیں۔گوگوئی نے کہا کہ بی جے پی اس سوال کو سامنے لانے کی کوشش کرتی ہے کہ نریندر مودی کے خلاف کون اترے گا۔ میرا جواب ہے کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن نریندر مودی اور اس ملک کی عوام کے درمیان ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی جیسی ذات کوئی ناقابل تسخیر نہیں ہے ؛ بلکہ یہ اس کی تسخیر کی کہانی زر خرید میڈیا نے رکھی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...