دھنجے ہی نہیں شادی کے اگلے جنوبی افریقی کرکٹرنے بھی دکھایاتھاکمال

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2017, 9:45 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موجودہ ہند-سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوران دوسرے ون ڈے میں اکلا دھننجے شہ سرخیوں میں رہے۔اس آف اسپنر نے 6 وکٹ لے کر ٹیم کو مصیبت میں ڈال دیا،اگرچہ دھونی- بھونیشورنے ناقابل شکست سنچری ساز شراکت داری کرکے ٹیم کو  تین وکٹ سے جیت دلایا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دھنجے کی شادی میچ سے 24گھنٹے قبل ہی ہوئی تھی اور ہنی مون پر جانے کے بجائے اس نے اپنی فرکی سے ہندوستانی ٹیم کابراحال کردیا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں، جب کوئی کرکٹر شادی کے اگلے دن میدان پر اترا اور اپنی بولنگ سے تہلکہ مچا دیا۔13سال قبل جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز انڈرے نیل نے وہی کام کیا۔اس کے بعد انہوں نے ایک دن میں دو مرتبہ برائن لارا کو آؤٹ کرکے شادی کاجشن منایاتھا۔فرق اتنا ہے کہ دھننجے نے شادی کے اگلے دن ون ڈے میں، جبکہ نیل نے ٹیسٹ میچ کے دوران خطرناک گیندبازی کی۔2004ء میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیزکے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی گھریلو سیریز جیت3-0سے جیتی تھی۔جنوبی افریقہ کی اس جیت میں نیل کااہم کردارتھا۔نیل نے پہلے تین ٹیسٹ میں 17وکٹیں لے چکے تھظ اور ان کے اگلے ٹیسٹ -سینچورین میں کھیلناطے ماناجارہاتھا لیکن اس افریقی بولر کے دماغ میں کچھ اور چل رہا تھا اور وہ سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کو لے کر تذبذب کی حالت میں تھے۔
دراصل سینچورین ٹیسٹ 16جنوری کو شروع ہونا تھا۔نیل اور اس کی منگیتر ڈین ویٹج اگلے دن 17جنوری کو شادی کی تاریخ پکی کرچکے تھے،اب نیل کے سامنے ایک عجیب صورت حال تھی، یا تو وہ شادی کرتے ہیں یا کرکٹ کھیلتے ہیں۔آخر میں نیل دونوں کا انتخاب کرتے ہیں،وہ بھی شادی کرتے ہیں اور کرکٹ بھی کھیلتیہیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔
نیل کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا، تاکہ انہیں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے ساتھ ہی میدان سے براہ راست بینونی کے چرچ لے جایا جائے، جہاں ان کی شادی ہونی تھی،ٹیم نے فیصلہ کیا کہ ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن جلد ختم ہوجائے گا۔یہی ہوا اور نیل وقت سے پہلے سنچیورین سے بینونی پہنچ گئے اور ان کی شادی ہوئی۔
اگلے دن 18جنوری کو شادی کے بعد میدان پر اترے اینڈرے نیل نے ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا کو ایک ہی دن میں دو بار آؤٹ کر دیا۔ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 301رنزپرسمٹ گئی،نیل نے لارا (34رنز)کے قیمتی وکٹ سمیت 3وکٹیں حاصل کیں۔اس کے بعد نیل نے اس دن ایک بار پھر لارا کی وکٹ حاصل کی۔لارا(6رنز)اسی نیل کا شکار ہوئے۔جنوبی افریقہ نے وہ ٹیسٹ 10وکٹ سے جیت کر سیریزپر 3-0قبضہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...