پتور: حال ہی میں شادی رچانے والے ایک شخص کی پھانسی لگا کر خود کشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2017, 10:03 PM | ساحلی خبریں |

پتور14؍اگست (ایس او نیوز)یہاں سے قریب کوڈیمباڈی گاؤں میں پچھلے چند مہینوں قبل ہی شادی رچانے والے نوجوان کی جانب سے پھانسی لگاکر خود کشی کرلینے کی واردات پیش آئی ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے کانام کیشو گوڈا (۳۰سال)ہے جو کہ پیشے سے کارپینٹر تھااور فرنیچر فروخت کیا کرتا تھا۔ اور اس کی شادی امسال اپریل میں ہوئی تھی۔

کہتے ہیں کہ کیشو گوڈا صبح کے وقت دودھ خریدنے والی سوسائٹی کے مرکز میں دودھ پہنچانے کے لئے گیا تھا تو پھر پلٹ کر نہیں آیا۔اسے تلاش کرنے میں جب گھر والے ناکام ہوئے تو انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔اسی دوران خبر آئی کہ بیرامالے پہاڑی پر کسی نوجوان نے درخت سے پھندا لگاکر خود کشی کی ہے تو کیشو کے گھر والے اس مقام تک پہنچے اور تصدیق کی کہ یہ کیشو گوڈا ہی کی لاش ہے۔

پتور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں خودکشی کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔کیشو نے کن مسائل کی وجہ سے اس طرح کا اقدام کیا ہوگا اس بارے میں اس کے گھر والے کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔پولیس اس تعلق سے تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔